Top Rated Posts ....
Search

Agar Dam Banaane Ki Koshish Ki Toh Hum

Posted By: Abid on 16-09-2018 | 23:38:36Category: Political Videos, News


اگر ڈیم بنانے کی کوشش کی تو ہم ۔۔۔۔ ملک کی بڑ ی سیاسی جماعت نے تحریک انصاف اور چیف جسٹس کو سنگین دھمکی دے ڈالی
پشاور ( ویب ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کمیشن انتخابی عملہ سے بھی انکوائری کرے، ڈیم نہیں اپنی تباہی و بربادی کیخلاف ہیں، متنازعہ معاملات نہ چھیڑے جائیں ، کالاباغ ڈیم متنازعہ اور پختونوں کی تباہی کا منصوبہ ہے
کسی صورت نہیں بن سکتا، پاکستان کی بقا اور سالمیت کی جنگ لڑنیوالوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا میاں افتخار کو نقصان پہنچا تو دعویداری حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف کرینگے، نئے قومی مالیاتی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی مخالفت کرینگے، ضمنی الیکشن کے نتائج بھی مختلف نہیں ہونگے سپریم کورٹ صوبائی احتساب کمیشن کے قیام اور بندش کے محرکات کا نوٹس کیوں نہیں لے رہی ؟ ان خیالات کا اظہار اے این پی کے صوبائی صدر اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر امیر حیدر خان ہوتی نے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا 2018کے انتخابی عمل پر ہمارے تحفظات تاحال برقرار ہیں اور انکو دور کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ، الیکشن میں جو کچھ ہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، نتائج تبدیل کئے گئے ، مینڈیٹ چوری کیا گیا ، تحقیقات کا مطالبہ ملکمیں جمہوریت کی بقا کیلئے ہے، وزیر اعظم نے پہلی تقریر میں اعتراف کیا تھا لہٰذ تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی کمیشن تشکیل دیکر پولنگ ایجنٹس اور انتخابی عملہ سے تحقیقات کرائی جائیں، انہوں نے کہا ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھی سوالیہ نشان موجود ہے
اور اگر وہی طریقہ کار اپنایا گیا تو نتائج بھی مختلف نہیں ہونگے جس سے ملکی سیاست میں موجود تلخی اور بے چینی میں مزید اضافہ ہو گا،انہوں نے کہا تین صوبے کالاباغ ڈیم کو مسترد کر چکے ہیں متنازعہ معاملات کو چھیڑنے سے گریز کیا جائے ، گزشتہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد اٹھارویں ترمیم منظور کی گئی جس میں بیشتر محکمے صوبوں کے حوالے کئے گئے لہٰذا حکومت ایسا کوئی اقدام کرنے سے گریز کرے جس سے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے ، نئے ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ مزید بڑھایا جانا چاہئے، حیدر ہوتی نے کہاانضمام کے بعد سابق فاٹا کا حصہ بھی بڑھانے کیساتھ ساتھ100ارب کے ترقیاتی پیکج پرعمل درآمد کیا جائے تاکہ قبائلی علاقے بھی ترقی کے دھارے میں شامل ہو سکیں ، وزیر اعلیٰ مالاکنڈ پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے نوٹس لیں ، حیدر ہوتی نے کہا احتساب کمیشن مخالفین کیخلاف سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا جب وزراء کرپشن کے حوالے سے اسکی زد میں آنے لگے تو تالے لگا دیئے گئے ۔ نوٹس لیں ، حیدر ہوتی نے کہا احتساب کمیشن مخالفین کیخلاف سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا جب وزراء کرپشن کے حوالے سے اسکی زد میں آنے لگے تو تالے لگا دیئے گئے ۔ (ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.