Top Rated Posts ....
Search

Anil...Meeting Mein Kaise Baith Gaya

Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 22:53:21Category: Political Videos, News


“انیل مسرت میٹنگ میں کیسے بیٹھ گیا؟ جاوید لطیف نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی گہری سوچ میں پڑ جائیں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سجن جندال جب وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے آتے تو ان کوغدار کہہ دیا گیا تھا لیکن اب جب دشمن ملک کا نمائندہ انیل مسرت کیسے کابینہ کی میٹنگ میں بیٹھ گیا ؟ کابینہ کی میٹنگ میں ایم این اے

اور ایم پی اے بھی نہیں بیٹھ سکتا لیکن انیل مسرت کیسے کابینہ کی میٹنگ میں بیٹھ گیا ؟انیل مسر ت انڈین ہے جو کابینہ کے اجلاس میں مصروف ہوا ۔ نجی ٹی نیوز چینل سماء کے پروگرام ”نیوز بیٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہمیں ایک کروڑ 20لاکھ ووٹ اپنے بیانیے پر ملا ہے۔ نیب اگر آزاد ادارہ ہے تو اس کو میگا پراجیکٹ کا احتساب کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب اگر آزاد ادارہ ہے تو وزیر اعظم نے چیئر مین نیب کو کیوں بلایا ؟ حالانکہ ان کے اپنے لوگوں اورخود عمران خان کے خلاف بھی نیب میں کیسز چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنا قرض لیا اس کا سب سے بڑا حصہ بجلی کے نئے کارخانے لگانے پر لگا ، اگر بجلی کے نئے کارخانے نہ لگائے جاتے اور 12ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہ ہوتی تو پاکستان میں ہونے والی خونریز ی کے نتیجے میں کارخانے بھی نہیں چلنے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی ریاست ایسی نہیں ہے جو عوام کو سہولیات نہیں دیتی ، میٹرو پر لاکھوں لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس سفری سہولیات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے منصوبوں کا آڈٹ ضرورکرے لیکن اس طرح نہیں کہ اپنے لوگوں کو نظر انداز کردے ۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے لوگ شامل نہیں ہونے چاہیں کیونکہ حساس ادارے کو متنازعہ نہیں ہوناچاہئے ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.