Qaum Ki Daulat Loot Kar Baahir Le Jaane Waalon
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 22:32:46Category: Political Videos, Newsقوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک جیجانے والوں کی شامت ۔۔۔۔۔ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کرپشن کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت واپس لانے کے حوالے سے قانون بنالیا ہے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بچوں کے مقدمے میں منی ٹریل دینے کی ذمہ داری ان پر ہے ،
پراسیکیوشن کا کام ناجائز اثاثے کی صرف نشان دہی کرنا ہوتا ہے جبکہ اثاثے رکھنے والے کو اس کے ذرائع بتانا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ میوچل لیگل اسسٹنس کا قانون ایکٹ یا آرڈیننس کے ذریعے نافذ کریں گے، نیب کے ہاتھ کاٹیں گے نہیں بلکہ اسے مزید بااختیار بنائیں گے۔وفاقی وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو کوئی رول بیک نہیں کر رہا اور نا ہی اداروں کے درمیان طاقت کے توازن کے لیے کسی نئی آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 184 تین کے تحت سو موٹو پاورز ہیں، سپریم کورٹ ایگزیکٹو پاورز بھی استعمال کرنے کا اختیار رکھتی ہے،اس آرٹیکل 184 تین کا قانون اسی شکل میں برقرار رہنا چاہیے اور سو موٹو قانون میں اپیل کا حق دینے کی ضرورت نہیں ہے،چیف جسٹس کا ڈیمز فنڈ قائم کرنا احسن اقدام ہے۔ان کا کہناتھاکہ ججز اور افواج کو احتساب کے دائرے میں ہرگز نہ لایا جائے، ججز کی تقرری اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، ججز کے مس کنڈکٹ پر انہیں ہٹانے کے قانون میں ترمیم ضروری ہے۔(ز،ط)