Top Rated Posts ....
Search

Meri Maa Bemaar Hui Toh...Maine

Posted By: Aalo on 16-09-2018 | 22:07:31Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی سیاست کی دو بڑی شخصیات مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد آج ملاقات کی اور اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے ساتھ جاتی امرا گئے تھے جہاں ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ،دونوںفاتحہ خوانی کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ جیل میں اسیری کے دنوں کی باتیں کرتے رہے ۔نواز شریف نے آصف علی زرداری کو بتا یا کہ ان کی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم نواز سے ہفتے میں ایک دفعہ ملاقات ہوتی ہے ۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے آس پاس کی بیرکیں خالی ہیں اس لیے وہ عملی طور پر قید تنہائی میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے آخری دنوں میں ان کے ساتھ نہ ہونے پر بہت زیادہ دکھ ہے ۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے اپنے اسیر ی کے دنوں پر بات کرتے ہوئے بتا یا کہ جب میں جیل میں تھا تو اس وقت بڑی بہن اور والدہ بیمار ہو گئیں تھیں جس پر مجھے کہا گیا کہ پیرول پر رہائی لے لو لیکن میں نے انکار کردیا ،پھر دوسری مرتبہ جب والدہ ہسپتال پہنچیں تو بڑی بہن کے کہنے پر پیرول پر رہائی لی ۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں میں اتفاق ہوا کہ جیل کی زندگی عام زندگی سے بہت مختلف ہے ۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.