Lahore Ki Sair Ke Dauraan....
Posted By: Aalo on 16-09-2018 | 22:02:36Category: Political Videos, Newsگور نر ہاؤس لاہور کی سیر کےد وران ایک معذور عورت کسے جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتی رہی ؟
لاہور(ویب ڈیسک ) گور نر ہاؤس لاہور میں معذور خاتون پر وین اختر کی کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے خلاف گفتگو نے سب کو متوجہ کر لیا ‘بزرگ معذور خاتون ہاتھ اٹھا اٹھا کر وزیر اعظم عمران خان اورگورنر چوہدری محمدسرور کے لیے دعائیں مانگتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق گور نرہاؤس
لاہور کو عوام کیلئے کھولنے جانے کے موقعہ پر لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن سے آنیوالی معذور بزرگ خاتون پر وین اختر نے گور نر ہاؤس کے لان میں وزیر اعظم عمران خان اور گور نر چوہدری محمدسرور کے اقدامات کی پر جوش انداز میں تعر یف اور ملک میں کر پشن اور ظلم ناانصافی کے خلاف کی جانیوالی گفتگو نے وہاں موجود سینکڑوں افراد کو اپنی جانب متوجہ کر لیا جبکہ اس موقعہ پر خاتون نے کہا کہ عمران خان اس ملک اور قوم کیلئے امید کی آخری کر نا ہے اور ہمیں اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائے گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تبدیلی آ تے ہی عوام کے لیے خوشخبری بھی آ گئی، گورنر ہاؤس لاہور آج عوام کے لیے کھول دیا گیا، فیمیلیزصبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گور نر ہاؤس میں سیر کر سکیں گی، فیملز کے استقبال کیلئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی گور نر ہاوس میں موجود ہوں گے۔عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ سچائی میں ڈھلنے لگا، عوام پر گورنر ہاوس لاہورکے بند دروازے آج کھول دیئے گئے، فیمیلیزصبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گور نر ہاؤس میں سیر کر سکیں گی، جن کے استقبال کیلئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی گور نر ہاوس میں موجود ہوں گے۔ انٹری الحمراء ہال کی طرف موجود گیٹ سے ہو سکے گی اورفیملی سر براہ کے پاس شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ یاد رہے گورنر ہاؤس وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرعوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ (ش،ز،خ)