Yeh Kaam Fauj Ko Uljhaane Ki Koshish Hai
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 22:00:53Category: Political Videos, Newsجنرل آ صف غفور صاحب! یہ کام فوج کو الجھانے کی کوشش ہے، آپ کو اس سے الگ ہوجانا چاہیے۔۔۔۔ ہارون الرشید نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو بڑے کام کا مشورہ دے ڈالا
لاہور(ویب ڈیسک) معروف کالم نگار اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئ کہا ہے کہ جنرل آ صف غفور کو پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے الگ ہو جانا چاہئے۔ قوموں کی ترقی سول داروں کی تعمیر سے ہوتی ہے۔ ذاتی اغراض سے یہ فوج کو الجھانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فاروق ستار؟ یہ عامر لیاقت سے بڑی حماقت ہوگی۔ اثاثہ نہیں،منفی انداز فکر کے مشکوک لوگ بوجھ ہوتے ہیں، عذاب بنتے ہیں۔ عمران خاں سے میں نےکہا تھا: گلالئ سے بھی بدتر ۔ ہاورون الرشید کا کہنا ہے کہ سعد رفیق نے محنت بہت کی۔ آنجناب کو مگر خود سے محبت بھی بہت تھی۔ یہی شیخ صاحب کا مسئلہ ہے۔ خوب مشقت مگر سنتے کسی کی نہیں۔ ایسی کاوش بھرپور ثمر بار نہیں ہوتی۔ عقل کل کوئی نہیں ہوتا ۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کشمیر پوائنٹ کے گورنر ہاؤس کو بھی آئندہ اتوار عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ عوام کی ملکیت ہے۔گورنر ہاؤس مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں یہ گورنر ہاؤس نہیں، یہ جو بھی ہے حکومت پنجاب کی ملکیت ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والے ہاؤسز کو عوام کے لیے کھول رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، گندا پانی پینے سے آنے والی نسل تباہ ہورہی ہے تاہم میں نے ذاتی حیثیت میں اپنی این جی او سے 100 سے زائد فلٹریشن پلانٹ لگائے۔چوہدری محمد سروس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ان کی ذمہ لگائی گئی ہے، صوبے کے 26 ہزار دیہات میں صاف پانی پہنچانا ہے جو آسان نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے کا پورا ترقیاتی بجٹ لگائیں تو پھر ہی تمام دیہات میں صاف پانی کی فراہمی ممکن ہے، پینے کے صاف پانی کے لیے بیرون ممالک دورہ کر کے لوگوں سے ڈونیشن لیں گے۔(م،ش)