Taherk e Insaf Ki Hakoomat Ne Faisla Karliya
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 20:35:44Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : تحریک انصاف کی حکومت نے فیصلہ کر لیا ، پورے ملک کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی جائے گی یا اضافہ ؟ جانیے
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ ترقیاتی بجٹ میں 400 ارب روپے کی کمی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 3 ہفتوں سے زائد وقت گزر چکا ہے ۔اس حوالے سے نئی آنے والی حکومت کو بہت سے چیلنجز
کا سامنا ہے جن میں گرتی پڑتی معیشت کو سنبھالنا سرفہرست ہے۔اس حوالے سے وفاقی حکومت نے 2018تا 2019 کا فنانس بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس بجٹ میں باہر سے آنے والی اشیا پر ڈیوٹی بڑھے گی، چیزیں مہنگی ہوں گی۔انکم ٹیکس پر استثنا 12 لاکھ سے کم کر کے 8 لاکھ کیا جائے گا۔اس حوالے سے مزید خبر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا عندیہ دیا ہے۔ترقیاتی بجٹ میں 400 ارب روپے کی کمی کی جائے گی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اکنامک ایڈوائزری کونسل نے حکومت کو سخت فیصلے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اراکین نے یہ مشورہ دیا کہ عوام کوخوش کرنےکےچکرمیں نہ پڑیں،مشکل فیصلےکریں۔اس موقع پر اراکین نے تجویز دی کہ ویلیوایڈیشن سیکٹرپرفوکس کریں،ٹیکسٹائل سبسڈی ختم کریں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر ہاوٗس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیمز بنانے کی کوشش ابھی نہ کی تو بہت دیر ہو جائے گی، ہمیں ملک کو موبلائز کرنا ہے کیوں کہ ڈیم کے لیے پیسا نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں ڈیم فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیم کے لیے پیسا نہیں ہے جس کے لیے پورے ملک کو حرکت میں لانا ہوگا (ش،ز،خ)