Godfather Tauba Karlein Toh...Badnaam Zamaana
Posted By: Akbar on 16-09-2018 | 19:31:32Category: Political Videos, Newsسسیلین مافیا کے گاڈ فادر توبہ کر لیں تو ۔۔۔۔۔۔ بدنام زمانہ لٹیروں کو اب تک کی سب سے بڑی آفر کر دی گئی
پالیرمو(ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی سربراہ پوپ فرانس نے سسلی مافیا سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم اور تشدد کی زندگی سے توبہ کر لیں، جزیرہ سسللی جرائم پیشہ لوگوں کی نہیں، محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ سسلی کے مختصر دورے کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ مافیا سے تعلق رکھنے والے بعض لوگ باقاعدگی سے چر چ میں عبادت کرتے ہیں، ایسے لوگوں کا خدا پر ایمان نہیں ہوسکتا۔ ممکن نہیں کہ مافیا سے تعلق رکھنے والا کا عیسائی مذہب سے بھی تعلق ہو، کیونکہ وہ تمام زندگی خدا تعالیٰ اور مذہب کی بے حرمتی کرتا ہے۔ پوپ فرانسس نے سسلی کا دورہ پادری پوگلیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا جوکہ 1993 میں منظم جرائم کے خلاف آواز اٹھانے پر قتل کر دئیے گئے تھے۔ 2012 میں سابق بوپ بینڈ ن پادری وگلیسی کے قتل کو شہادت قراردیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے سلسلے میں دنیا بھر میں آج ‘گڈ فرائی ڈے’ کی تقریبات منائی جائیں گی۔ گذشتہ روز ‘مقدس جمعرات’ (Holy Thursday) کے موقع پر پوپ فرانسس نے ایک اصلاحی جیل میں 12 قیدیوں کے پیر دھلوائے اور بوسہ بھی دیا، جن میں 2 مسلمان قیدی بھی شامل تھے۔ کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے خصوصی عبادت کے حصے کے طور پر روم کے قریب واقع ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا اور وہاں 12 قیدیوں کے پاؤں دھو کر انہیں عقیدت سے چوما۔ ان قیدیوں کا تعلق اٹلی، فلپائن، موروکو، مالدیویا، کولمبیا اور سیرا لیونے سے تھا، جن میں سے 8 کیتھولک عیسائی، 2 مسلمان، ایک آرتھوڈوکس عیسائی اور ایک قیدی بدھ مت کا پیروکار تھا۔ بعدازاں پوپ فرانسس نے قیدیوں اور قید خانے کے عملے کو عشائیہ بھی دیا۔ اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا موقع ہر ایک کے پاس ہوتا ہے، ہمیں کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔(م،ش)