Pakistan Ki Mash'hoor Aur Apne Shobe...
Posted By: Mangu on 16-09-2018 | 19:13:35Category: Political Videos, Newsلا الہ الا اللہ محمدؐ رسول اللہ : پاکستان کی مشہور اور اپنے شعبے میں باکمال قادیانی شخصیت نے باقاعدہ اسلام قبول کر لیا
پسرور (ویب ڈیسک) قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہم خاندان کے فرزند اور معروف چارٹرڈ اکاؤٹنٹ جمزہ طاہر نے معروف مزہبی سکالر علامہ عرفان محمود برق کی دعوت و تبلیغ سے متاثر ہو کر قادیانیت سے تائب ہو کر دین حق اسلام قبول کرلیا تو مسلم حمزہ طاہر نے سید انیس شاہ،
محمد طارق اور تعمان خالد کی موجودگی میں اسلام قبول کرنے کے بعد بتایا کہ وہ قادیانیت کے متعلق قبل ازیں شکوک و شہبات کا شکار تھے تاہم علامہ عرفان محمد برق نے ان کی مثبت رہنمائی کر کے انہیں دین حق قبول کرنے کا موقع دیا، اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اللہ کے آخری پیغمبر حضرت محمدﷺ کے سایہ رحمت میں آگئے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت کی جانب سے عقیدے کی بنیاد پر قومی اقتصادی کونسل کے رکن عاطف میاں سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد اسی کونسل کے دو اراکین احتجاجاً مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس فیصلے پر دنیا بھر سے تنقیدی بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ماہر معاشیات عمران رسول نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’اداس دل کے ساتھ میں نے آج ای اے سی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جن حالات میں عاطف سے مستعفی ہونے کو کہا گیا میں ان سے متفق نہیں۔ مذہبی وابستگیوں کی بنا پر فیصلے کرنا میرے اصول و ضوابط کے خلاف ہے جو میں اپنے بچوں کو سکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔‘ حکومت نے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن عاطف میاں کی نامزدگی واپس لینے کی وجہ علما اور سماج کا دباؤ بتائی، اگرچہ ٹوئٹر پر مسلمان اور غیر مسلم، درست فیصلے اور یو ٹرن کی باز گشت مسلسل سنائی دے رہی ہے لیکن اسی کمیٹی کے دو اراکین نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے جن میں سے ایک عاصم خواجہ اور دوسرے عمران رسول شامل ہیں۔(ف،م)