Zara Nam Ho Toh Yeh Matti Badi
Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 19:11:29Category: Political Videos, Newsذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی: بابر اعظم نے دنیا کے لیجنڈری بلے باز کا 35سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا
دبئی(ویب ڈیسک) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔23سالہ بابر اعظم کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر نے کے لیے 27رنز درکار تھے ، بابر اعظم تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے
مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔23سالہ بابر اعظم نے اس میچ سے قبل 46میچز کی 44 اننگز میں54.80کی اوسط سے 1973 رنز بنا رکھے تھے جن میں 7 نصف سنچریاں اور8سنچریاں شامل ہیں ۔ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 40 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا، سابق پاکستانی بلے باز اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس اور سابق انگلش کپتان اوربلے باز کیون پیٹرسن نے 45، 45 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا،سابق برطانوی بلے باز جوناتھن ٹروٹ نے47اور لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز اور بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے48اننگز میں اپنے2000ہزار ون ڈ ے رنز مکمل کیے تھے ۔یاد رہے کہ ایشیا ءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی،پاکستان،، بھارت،، سری لنکا،، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب انکے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان،، بھارت اور ہانگ کانگ کو گروپ اے، بنگلہ دیش،، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائےگا۔ گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر 4مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ (م،ش)