Top Rated Posts ....
Search

Dr. Shahid Masood Toh Bohat Pohnchi Hui Cheez Niklay

Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 11:00:30Category: Political Videos, News


ڈاکٹر شاہد مسعود تو بہت پہنچی ہوئی چیز نکلے، گرفتاری سے بچنے کے لیے کس جگہ کا رخ کر لیا؟
لاہور(ویب ڈیسک)شاہد مسعود کی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کو موصول ہوگئےہیں۔پیر کوان کی گرفتاری کا امکان ہے۔شاہد مسعود نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود مشکل میں ہیں۔ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے
بعد گرفتاری کا امکان ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی وی کے وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کو موصول ہوگئےہیں۔ایف آئی اے ٹیم نے کیس سے متعلق تفتیش کا مواد اکٹھا کرلیا ہے۔تفتیشی افسر بیرون ملک دورے پر ہیں اورپیر کو واپسی کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ڈاکٹر شاہد مسعود نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کرلیا ہے۔ ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ تفتیشی افسر سے مکمل تعاون کررہا ہوں،مقدمے میں نامزد تمام شریک ملزمان ضمانت پر ہیں لہذا کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت دی جائے۔اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے گزشتہ روز عدم پیشی پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق چیئرمین اور سینئر صحافی شاہد مسعود کے خلاف مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بد عنوانی کے الزام میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ سینئر صحافی پر الزام ہے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ اس کی وجہ سے معاہدے سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھنا پڑا تھا۔ایف آئی اے کے تفتیشی آفسیر کاشف ریاض اعوان کی درخوست پر سینئر سول جج عامر عزیز نے شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود کو متعدد مرتبہ تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا تھا تاہم وہ جان بوجھ کر اس میں شامل ہونے سے گریز کرتے رہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.