Top Rated Posts ....
Search

Youtube Par Sab Se Zayaada Kis Pakistani Ladki (Girl)

Posted By: Akbar on 16-09-2018 | 08:56:19Category: Political Videos, News


یو ٹیوب پر سب سے زیادہ کس پاکستانی لڑکی کو سرچ کیا جاتا ہے ؟
لندن (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔ پاکستان کی خوش شکل گلوکارہ مومنہ مستحسن نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئےبتایاکہ ان کی گائیکی کو

لے کرانٹرنیٹ پر ماضی میں کئی بارانہیں تنقید کا نشانہ بنایاگیا جس کے باعث وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔ مومنہ نے کہا لوگوں کی تنقید کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھا جیسے نہ ہی مجھے گانا گانا آتا ہے اور نہ ہی گٹار بجانا۔ میں نے گانا گانا، لکھنا اورگٹار بجانا چھوڑدیا تھا اور میں خود سے یہ پوچھتی رہتی تھی کہ کیا میں واقعی میں ایک اچھی گلوکارہ ہوں یا نہیں۔ تاہم بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا اہم ہے، لوگ کہتے کہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ گانا گاتے وقت ٹھیک نہیں ہوتے، لیکن اس بات کی کسے پرواہ ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں یہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ ہی ہیں جو میری گائیکی کو منفرد بناتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں اپنی گائیکی کو لے کر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی مومنہ مستحسن آج یوٹیوب پر 100ملین (تقریباً 10 کروڑ) ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کوک سٹوڈیو سے شہرت پانیوالی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ میری آواز پر توجہ نہیں دیتے بلکہ ان کی توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ میں
کتنی خوبصورت ہوں۔ مومنہ مستحسن نے حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کیساتھ مل کر ’آیا نہ تو‘ گانا ریلیزکیا اور ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی خواہش تھی کہ تب تک کوئی میوزک ریلیز نہ کروں جب تک چہرہ مزید خوبصورت نہ ہوجائے ۔ ’مجھے احساس ہوا کہ ہرکوئی صرف یہ تبصرہ کررہاتھا کہ میں کیسی دکھ رہی تھی ، میری آواز سے زیادہ لوگ اس چیز پر توجہ دیتے ہیں کہ میں کتنی خوبصورت ہوں‘۔کاکہناتھاکہ میں جہاں بھی گئی تو لوگ کچھ یوں کہتے ہیں کہ ’ارے ، دیکھو اتنی پیاری لڑکی ہے ‘ لیکن میں اپنی شکل سے بڑھ کر کچھ اپنی شناخت بناناچاہتی ہوں ، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں تب تک کوئی میوزک ریلیز نہیں کروں گی جب تک کہ اپنا چہرہ نہیں بدل لیتی، چہرے سے بڑھ کر کسی وجہ سے پہچانی جانا چاہتی ہوں25سالہ گلوکارہ کاکہناتھاکہ میں نے تعلیم اور دماغی صحت کیلئے کام کرنا شروع کیا تھا اور پاکستان میں خواتین کے کردار سے متعلق بھی کھل کر بات کی ۔ فوربزمیگزین کی فہرست میں نام آنے کے بعد انہیں مزید حوصلہ ملا کہ دوبارہ میوزک پر کام شروع کرنا چاہیے ۔ (ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.