Top Rated Posts ....
Search

Sadar E Mumlikat...Wafaaqi o Sobaai

Posted By: Akbar on 15-09-2018 | 18:51:11Category: Political Videos, News


صدرمملکت ،گورنرز،وفاقی و صوبائی وزراء،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور مسلح افواج۔۔۔۔ وزیر خزانہ اسد عمر کے تازہ ترین فیصلے نے بڑے بڑوں کو ہلا کر رکھ دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کا بڑی حکومتی شخصیات کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکس چھوٹ سے مستفید ہونے والوں میں صدر،گورنرز،وفاقی و صوبائی وزراء،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور مسلح افواج کے سربراہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو

بنے ہوئے لگ بھگ ایک ماہ ہونے والا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی فوکس پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت کو سنبھالنا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی نئی حکومت کو بولڈ فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں۔اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی تازہ ترین خبر کے مطابق مجوزہ فنانس ترمیمی بل 2018 لانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اس حوالے سے اس بل میں صدر،گورنرز،وفاقی اور صوبائی وزراء کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حتمی تجویز شامل ہے ۔مجوزہ بل میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ جن شخصیات کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے ان میں آرمی چیف سمیت تمام مسلح افواج کے سربراہان اور کورکمانڈرز تک شامل ہیں۔یاد رہے کہ ان حکومتی شخصیات کو رہائش گاہ بجلی گیس اور دگر چیزوں پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھیس بدل کر ٹرینوں کو چیک کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے معاملات کو دیکھنے کے لیے خود میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے ٹرینوں کی صورتحال، عملے کے روئیے اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے بھیس بدل کر ٹرینیں چیک کرنے کی ٹھان لی ہے۔شیخ رشید کے اعلان کے بعد قیاس آرائیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے کیوں کہ ریلوے ملازمین کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وفاقی وزیر ریلوے ریل میں چائے بیچنے والے اور قطار میں لگ کر ٹرین کا ٹکٹ بھی خرید سکتے ہیں بلکہ وہ مسافروں کی مشکلات جاننے کیلئے قلی کا روپ بھی دھار سکتے ہیں (م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.