Top Rated Posts ....
Search

Subah Subah Khushkhabri CJ And Imran Khan

Posted By: Ahmed on 14-09-2018 | 19:02:14Category: Political Videos, News


صبح صبح خوشخبری : چیف جسٹس اور عمران خان کے ڈیم فنڈ ایک ہو گئے ، نیا نام کیا ہے ؟ چیف جسٹس کے ڈیم اکاؤنٹ میں کتنی رقم جمع ہوئی ، اور وزیراعظم کے اعلان کے بعد اس میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ ہر پاکستانی کے کام کی خبر
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں 2 ارب 17 کروڑ روپے جمع ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی ڈیم کے لئے چندہ دینے کی اپیل کے بعد اعلانات تو کافی زیادہ ہوئے تاہم 6 ستمبر کے بعد اکائونٹ میں 23 کروڑ روپے ہی جمع کرائے گئے۔

سپریم کورٹ دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیمز فنڈ میں 6 ستمبر تک 1 ارب 93 کروڑ 98 لاکھ 24 ہزار روپے جمع ہوئے۔ سات ستمبر کو وزیر اعظم کی طرف سے بھی ڈیم فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کے بعد اس فنڈ کا نام بدل کر وزیراعظم چیف جسٹس ڈیمز فنڈ کر دیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا اور اعلانات کے مطابق تو فنڈ میں زیادہ رقم آنی چاہئے تھی تاہم سٹیٹ بنک کے مطابق 6 ستمبر سے 10 ستمبر تک 23 کروڑ 2 لاکھ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔ 14 کروڑ 55 لاکھ روپے پاکستان سے اور 8 کروڑ 47 لاکھ روپے بیرون ملک سے جمع کرائے گئے۔ امریکہ سے 2 کروڑ 18 لاکھ روپے، برطانیہ سے ایک کروڑ 25 لاکھ اور یو اے ای سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔ ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کیلئے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے سٹیٹ بنک کی ویب سائٹ پر بھی رقوم جمع کرائی جا سکتی ہیں، موصول ہونے والی رقوم 30 منٹ کے اندر ڈیم فنڈ میں پہنچ جائیگی۔ بدھ کو ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈ رقوم جمع کرانے کیلئے اکائونٹ معلومات سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔(ش س م )

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.