Top Rated Posts ....
Search

540 Crore Mein Ban'ne Waali Pehli Indian Film

Posted By: Akbar on 14-09-2018 | 09:30:41Category: Political Videos, News


540 کروڑ روپے سے بننے والی پہلی بھارتی فلم کا دلچسپ ٹریلر جاری کر دیا گیا ، آپ بھی دیکھیں
لاس اینجلس (ویب ڈیسک ) طویل انتظار اور کئی ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر بھارت کی سب سے مہنگی فلم ‘پوائنٹ ٹو زیرو’ کا اکشے کمار اور رجنی کانت کی فائیٹ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جو شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔پوائنٹ ٹو زیرو کے ٹیزر کو جاری کرنے کے حوالے سے کچھ ہفتے
قبل ہی اعلان کیا گیا تھا اور شائقین کو اس کا بے حد انتظا،ْ فلم کو بھارت کی مہنگی ترین فلم قرار دیا جا رہا ہے، جو قریبا 540 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بنی ہے۔فلم کو جہاں بھارت کی مہنگی ترین فلم کہا جا رہا ہے، وہیں اس میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی کو بھی کئی ہولی وڈ فلموں میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی سے بہتر کہا جا رہا ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ اس سائنس فکشن فلم کو بنانے کے لیے دنیا بھر کے 3 ہزار کریئیٹو اور تکنیکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی۔یہ فلم بھارت کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘روبوٹ’ کا سیکوئل ہے، جس میں پہلی بار اکشے کمار ہیرو سے بھی زیادہ خطرناک ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ہدایت کار شنکر کی اس کے ڈیڑھ منٹ کے ٹیزر میں اکشے کمار اور رجنی کانت کی فائیٹ کو دکھا گیا ہے تاہم ٹیزر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار بھی فلم میں رجنی کانت ڈبل کرداروں میں نظر آئیں گے۔۔فلم کے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ اچانک ہی اچانک عوام کے ہاتھوں سے موبائل فونز اڑ کر کہیں غائب ہوجاتے ہیں، جس وجہ سے لوگوں کو پریشان دکھایا گیا ہے۔
ٹیزر میں موبائل فونز اڑ کر غائب ہونے سے شہر بھر میں پھیلتی تباہی پر حکومت اور پولیس انتظامیہ کو متحرک دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطرناک ولن اکشے کمار کا مقابلہ کرنے کیلئے 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘روبوٹ’ میں تلف کیے گئے رجنی کانت کے روبوٹ کو دوبارہ ایکٹو کرکے اسے اکشے کمار کے مقابلے کے لیے تیار کیا جاتا ہے ،ْٹیزر میں رجنی کانت اور اکشے کمار کو ایک دوسرے سے لڑتے اور تباہی پھیلاتے دکھایا گیا ہے تاہم ٹیزر کو دیکھ کئی سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے تنقید کی کہ یہ اس فلم کا ٹیزر ہے، جس میں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے اور کروڑوں روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ،ْحیران کن طور پر 24 گھنٹے کے دوران اس ٹیزر کو صرف 21 لاکھ کے قریب بار ہی دیکھا جا چکا ہے ،ْبھارت کی اس مہنگی ترین فلم کو رواں برس 29 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ،ْحیران کن طور پر 24 گھنٹے کے دوران اس ٹیزر کو صرف 21 لاکھ کے قریب بار ہی دیکھا جا چکا ہے ،ْبھارت کی اس مہنگی ترین فلم کو رواں برس 29 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.