Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ne Maulana Tariq Jameel Ke Kaan Mein Kya Baat Kahi

Posted By: Ahmed on 14-09-2018 | 09:28:30Category: Political Videos, News


بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے قبل نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کے کان میں کیا بات کہی جس پر انہوں نے انکار میں سر ہلا دیا؟ نئی بحث چھڑ گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی کے سبزہ زار میں مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اپنی اہلیہ کے آخری سفر میں نواز شریف خود قافلے کی قیادت کرتے ہوئے





گاڑی ڈرائیو کر کے شریف میڈیکل سٹی تک لائے اس موقع پر ان کے ساتھ مولانا طارق جمیل بھی گاڑی میں ہمراہ تھے۔ نماز جنازہ سے قبل نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کے کان میں کچھ کہا جس پر مولانا طارق جمیل نے انکار میں سرہلا دیا ۔واضح رہے کہ پا کستان مسلم لیگ(ن) کے قا ئد اور سا بق وزیر اعظم میا ں نواز شر یف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مر حو مہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نما ز جنا زہ شریف میڈیکل سٹی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی ،معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں شریف فیملی ،مسلم لیگ (ن)کے قائدین و کارکنوں، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق)، ایم کیو ایم پاکستان ،اے این پی ، جماعت اسلامی ،قومی وطن پارٹی ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ سمیت غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز ِ جنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا اور جاتی امرا ءمیں سیکیورٹی پر حساس ادارے اور پولیس کے کمانڈوز تعینات کئے گئے تھے۔مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نمازمغرب جاتی امرا ءمیں ادا کی جائے گی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امرا ءکے شریف میڈیکل سٹی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔جاتی امرا میں شریف خاندان کے افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا جس کے بعد میت کو جنازہ گاہ لایا گیا ۔جنازے میں مسلم لیگ (ن)کے قائدین راجہ ظفر الحق، رانا ثناءاللہ، دانیال عزیز، امیر مقام، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد حسین سید، سابق صدر مممنون حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سمیت مسلم لیگ (ن)کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔نمازہ جنازہ میں وفاقی حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری سرور ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے شرکت کی ۔دیگر جماعتوں میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی انکے بڑے بھائی چوہدری شجاعت حسین ، کامل علی آغا، پشتونخوا میپ کے محمود اچکزئی، متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، حاصل بزنجو، میاں افتخار حسین، آفتاب شیر پاﺅ، افراسیاب خٹک، زاہد خان و دیگر بھی شریک ہوئے ۔کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد شرکت کرے گا، اس وفد

میں سنیٹر میاں عتیق اور ایم این اے امین الحق بھی شریک ہوئے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوئے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،پیپلز پارٹی کی جانب سے سید خورشید شاہ ،قمر زمان کائرہ ،راجہ پرویز اشرف ،یوسف رضا گیلانی ،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،نجم سیٹھی ،جاوید ہاشمی،شاہی سید نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق)، ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کے قائدین کے علاوہ سیاسی رہنماﺅں اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔شریف میڈیکل سٹی میں جنازہ گاہ کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ایک حصے میں عام عوام اور سیاسی کارکنوں جبکہ دوسرا حصہ سیاسی قائدین اور اہم شخصیات کیلئے مختص تھا۔قبل ازیں جنازہ گاہ میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے کارکنان کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور مسلم لیگ(ن)کے کارکنان کی بڑی تعداد جنازہ گاہ پہنچ گئے۔اس سے قبل بیگمکلثوم نواز کا جسد خاکی جمعے کی صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 758کے ذریعے لندن سے لاہور لایا گیا، میت کے ہمراہ شہباز شریف، اسما نواز ، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹوں سمیت خاندان کے 14افراد بھی تھے۔لاہورایئرپورٹ پر پہلے سے موجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز اورجنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد میت کو سخت سیکیورٹی حصارمیں شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچایا گیا۔بعد ازاں مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا، ان کی رسمِ قل 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ نماز ِ جنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ نماز ِ جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے لوگوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مختلف مقامات مخصوص کیے گئے تھے۔ جاتی امرا میں سیکیورٹی پر حساس ادارے اور پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.