Top Rated Posts ....
Search

Chandon Se Chhote Chhote Kaam Toh Kya Woh Kaam Bhi Ho Jaate Hain

Posted By: Abid on 12-09-2018 | 19:11:28Category: Political Videos, News


چندوں سے چھوٹے چھوٹے کام تو کیا وہ کام بھی ہو جاتے ہیں جو۔۔۔۔ نامور پی ٹی آئی کارکن نے مخالفین کو دو ٹوک بات کہہ ڈالی
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی بات پرانی ہوگئی ، وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بھی بہت اہم جگہ پر لگایاہے ، چندوں سے بڑے بڑے کام ہوجاتے ہیں، وزیر اعظم ہاؤس میں بہت اعلیٰ قسم کی بھینسیں رکھی گئی تھیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی بات پرانی ہوگئی ہے ،یہ اب پارٹی کی مرضی ہے کہ وہ کس کو کونسی ذمہ داری سونپتی ہے؟ میں ڈسپلن کابندہ ہوں ،پارٹی نے جوفیصلہ کردیا ہے وہ درست ہے، جس جگہ مجھے لگایا گیاہے وہ بھی بڑی اہم جگہ ہے ، میں نے کبھی عمران خان سے مطالبہ نہیں کیا کہ مجھے یہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہم نے قبول کیا ہے،اب ہم ان کے ساتھ مل کر کام رہے ہیں اور ڈیلیور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانے کیلئے چندے کیلئے ہم پر تنقید کی جارہی ہے کہ چندوں سے ڈیم نہیں بن سکتا لیکن چندوں سے بڑے بڑے کام ہوجاتے ہیں اور اگر چندے سے ایک سو یا دوسو ارب روپے بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں تو اس میں برائی بھی کیاہے ؟ ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم سے عوام میں آگاہی پیدا ہو رہی ہے اور یہ بھی ایک ایشو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں بھینسیں رکھنے کی کیاضرورت تھی؟ یہ ایک مائنڈ سیٹ کو بدلنے کی بات ہے، یہ نہیں کہ اس سے آمدن کتنی ہوتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب کتنی بھینسوں کا دودھ پی سکتے ہیں ؟یہ بہت اعلیٰ قسم کی بھینسیں تھیں اور بہت تندرست تھیں جو وزیر اعظم ہاؤس میں رکھی گئی تھیں۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.