Top Rated Posts ....
Search

Sharamnaak Khabar Pakistan Ke Radio Channel Ki Mezbaan

Posted By: Mangu on 11-09-2018 | 18:53:59Category: Political Videos, News


کراچی (ویب ڈیسک) دنیا میں می ٹو کے نام پر مہم چل رہی ہے جس میں ہونے والی زیادتی کے متعلق بتایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان تحریم منیبہ نے دی،

انہوں نے جنسی ہراس کا الزام لگا دیا، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں تحریم منیبہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز سماء ایف ایم سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں ایسے ادارے میں کام جاری نہیں رکھ سکتی جہاں پر خواتین کی عزت نہیں کی جاتی اور ہر کوئی مجرموں کے تحفظ میں لگا ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک، ہراس اور کردار کشی کے باعث میں اپنا پروگرام مزید پیش نہیں کر رہی.تحریم منیبہ نے کہا کہ مجھے سٹوڈیو میں ہراساں کیا گیا اور اس کا ثبوت جو کہ سی سی ٹی وی وڈیو کی صورت میں تھا اسے فوری طور پر ضائع کر دیا گیا. انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ٹی وی اور ریڈیو پر شناخت رکھنے والی لڑکی کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو سوچیں کہ باقی لڑکیاں کیا کچھ فیس کرتی ہوں گی؟ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ ایسے ہی شکوہ کر سکتی ہیں؟ آواز اُٹھا سکتی ہوں گی؟ کوئی ان کی سنتا؟ آخر میں تحریم منیبہ نے کہا کہ ہمارے ہاں تو متاثرہ شخص ہی پستا ہے جب تک مر نہ جائے. واضح رہے کہ تحریم منیبہ کا پروگرام ایف ایم 107.4 پر روزانہ شام 5 سے رات 8 بجے تک پیش کیا جاتا تھا. دنیا میں می ٹو کے نام پر مہم چل رہی ہے جس میں ہونے والی زیادتی کے متعلق بتایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان تحریم منیبہ نے دی، انہوں نے جنسی ہراس کا الزام لگا دیا۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.