Top Rated Posts ....
Search

Muharram ul Haraam Ka Chaand Nazar Nahi Aaya

Posted By: Akbar on 10-09-2018 | 21:05:24Category: Political Videos, News


محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، نئے اسلامی سال 1440ہجری کا آغاز 12 ستمبرکو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کی،اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد کیا گیاجس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ ،اسلام آباد اور پشاور میں ہوئے ۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے محرم الحرام کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا ،ملک بھر میں مطلع ابر آلود تھا،جس کی وجہ سے کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروزجمعہ المبارک کو ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.