14 September Ko PTI...Kaunse Bade...
Posted By: Akbar on 10-09-2018 | 21:00:45Category: Political Videos, News14ستمبر کو تحریک انصاف میانوالی میں کو نسے بڑے منصوبے کا افتتاح کرنے جارہی ہے؟
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے محکمے کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لئے سالانہ 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے ریل کے 100 روپے مالیت تک کے ٹکٹ پر ایک روپیہ اس سے بڑی مالیت کے ٹکٹ پر 2 روپے جبکہ؎
اے سی اور پارلر ٹرینوں کے ٹکٹوں پر 10 روپے ڈیم فنڈ کے لئے اضافی لئے جائیں گے۔ 14 ستمبر کو مارگلہ ایکسپریس اور میانوالی ریلی کار کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے جبکہ عنقریب دو مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔ گوادر کو ایک نیا ڈویژن بنایا جائے گا۔ ایران سے بات کرکے کوئٹہ سے تافتان تک 7 سو کلومیٹر کا ٹریک دوبارہ بنائیں گے۔ ایک ماہ سے زیادہ چھٹیوں پر گئے افسران واپس آجائیں یا استعفیٰ بھیج دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں افسران سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے ٹرانسپورٹیشن فریٹ کمپنی اور جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ کے درمیان جامشورو پاور پلانٹ کو کوئلہ کی ترسیل کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ کوئلہ کی ترسیل بذریعہ ریل کراچی سے جامشورو تک کی جائے گی۔ سالانہ چار ملین ٹن سے زائد کوئلے کی ترسیل کی جائے گی۔ کوئلے کی ترسیل کیلئے چار ہزار ہارس پاور کے انجن لگائے جائیں گے۔ جامشورو پاور پلانٹ کوئلہ سے بجلی پیدا کرے گا اور 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہوسکے گی۔ جامشورو پاور پلانٹ 2020ء سے باقاعدہ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ یہ آپریشن 2020ء میں شروع ہوگا۔
قبل ازیں کراچی سے قادر آباد ساہیوال پاور پلانٹ کو کوئلہ کی ترسیل کی جا رہی ہے۔ اس معاہدہ پر ریلوے کی طرف سے ریلوے ٹرانسپورٹیشن فریٹ کمپنی کے سی ای او ظفر زمان رانجھا اور جامشورو پاور کمپنی کی طرف سے سی ای او غلام قادر دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال پہلے پاکستان ایکسپریس چلائی تھی۔ اب ریلوے میں مزید بہتری آئے گی، 14 ستمبر کو دو نئی ٹرینیں مارگلہ ایکسپریس اور میانوالی چلائی جائیں گی، جن کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کیلئے بھی جلد دو مزید ٹرینیں پشاور سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔ ریلوے کی جانب سے چار ڈویژن پر 25 نرسریاں وجود میں لائی گئی ہیں، جن کا میں خود معائنہ کر رہا ہوں، رابطے کیلئے ریلوے میں دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جن میں سے ایک 7 رکنی انویسٹمنٹ کمیٹی جو جاوید انور کی سربراہی میں کام کرے گی اور دوسری سی پیک ایویلواش کمیٹی بنائے جا رہے ہیں۔ ایم ایل ون کی اصل صورتحال کا جائزہ لیں گے، اس میں سی پیک اور دوسرے ادارے بھی شامل ہیں تو معائنہ کریں گے کہ عمران خان کے کرپشن فری ایجنڈے پر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ آج گوادر کو ایک نیا ڈویژن بنانے اور یہاں زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو وہاں کام کرنے والے ملازمین کا معاوضہ بھی بڑھا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے موجودہ زمینی اراضی 250 ایکڑ ہے، اسے بڑھا کر 300 ایکڑ کریں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ گوادر کا نیا بننے والا سسٹم سٹینڈر گیج پر ہو۔ پڑوسی ملک ایران سے بات کرکے کوئٹہ سے تافتان تک کا 700 کلومیٹر کا ٹریک دوبارہ بنائیں گے جس میں نہ صرف کاروباری افراد بلکہ زائرین کو بھی سہولت ہوگی، ریلوے کے پہلے 7 ڈویژن ہیں، اب 8 واں ڈویژن گوادر بننے جا رہا ہے۔ پہلے 7 ڈویژن کے ریلوے اسٹیشن پر وائے فائی کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ ٹریکر بھی اس کا حصہ ہوں گے۔(م،ش)