Saudi Arabia Mein Har Gali Muhalle...
Posted By: Abid on 10-09-2018 | 20:58:15Category: Political Videos, Newsسعودی عرب میں ہر گلی محلے میں موجود چند لڑکیوں کو معضولتہ کہا جاتا ہے ؟ انہیں یہ نام کیوں دیا جاتا ہے ؟
دمام (ویب ڈیسک )سعودی عدالتوں نے 1439ھ کے دوران نکاح سے محروم کردہ 72لڑکیوں کی شادیاں کرائیں۔ سعودی وزارت انصا ف کے مطابق سعودی عرب میں برسہا برس سے رواج چلا آرہا ہے کہ ترکے کی رقم خاندان تک محدود رکھنے اور خاندان کی لڑکیوں کو غیر خاندان میں جانے سے
روکنے کے لئے مختلف طور طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔بعض لڑکیوں کو شادی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ اسے مقامی زبان میں عضل کے نام سے جانا جاتا ہے۔جس لڑکی کو نکاح سے محروم کردیا جاتا ہے اسے معضولتہ کہا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 26، ریاض میں 17، الشرقیہ میں 7اور عسیر میں 6اس طرح کی لڑکیوں کی شادیاں عدالتوں نے اپنے طو رپر کرائیں اور انہیں عضل کے چکر سے نجات دلائی۔دوسری طرف مصر کی سب سے بڑی اور معتبر دینی درس گاہ ’جامعہ الازھر‘ کے ترجمان جریدے ’صوت الازھر‘ کے سرورق پر حال ہی میں شائع ہونے والی خواتین کی غیر حجب تصاویر نے ملک کے عوامی اور مذہبی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ’جامعہ الازھر‘ نے یہ کہہ کر ان تصاویر کی اشاعت کا دفاع کیا ہے کہ ایسا جامعہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کی خواتین کی ہراسانی کیخلاف جاری بیان کی حمایت میں کیا گیا ہے جب کہ مذہبی حلقوں کا کہنا ہیکہ جامعہ الازھر ضرورت سے زیادہ ’لبرلزم‘ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔خیال رہے کہ جامعہ الازھر کے ترجمان میگزین ’صوت الازھر‘ کے سروق پر حال ہی میں 30 خواتین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔(م،ش)