Karachi Ke Baad Sindh Assembly...
Posted By: Akbar on 09-09-2018 | 19:33:02Category: Political Videos, Newsکراچی (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی۔گاڑی سندھ اسمبلی کی ہے اور گاڑی کا نمبر جی ایس سی 748 ہے ، گاڑی ڈرائیور فرحان علی اپنے دوستوں سے ملنے سچل کے علاقے میں آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور،
واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دو سال کے دوران شہر میں 64 سرکاری گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ 2017 اور 2018 کے دوران 25 سرکاری گاڑیاں چوری اور 39 گاڑیاں چھینی گئیں۔ایک اندازے کے مطابق ان گاڑیوں کی مالیت تقریب 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن سرکاری افسران کی گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں ہیں انہیں نئی گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی۔واقعہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان کے ڈرائیور سے گاڑی چھینی۔وسیم اختر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔کراچی میں سرکاری گاڑی چھینے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ عرصہ میں شہر قائد سے متعدد سرکاری گاڑیوں کو چھینا جاچکا ہے۔ جبکہ دوسری جانب شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں اور اغوا کاریوں کے خلاف تحریکِ انصاف کے رکن قومی فیصل واوڈا سندھ حکومت کے مقابل میدان میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور اغوا کی وارداتوں کے خلاف پولیس کی مدد کا اعلان کر دیا، کہا کہ ان کی خدمات پولیس کے لیے حاضر ہیں۔کراچی میں پی ٹی آئی کے نہایت متحرک رہنما فیصل واوڈا نے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے پولیس کو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے سی پی ایل سی اور پولیس چیفس سے معاملے پر رابطہ کیا۔انھوں نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف جو کچھ کر سکا کروں گا، مغویوں کی بازیابی اور اسٹریٹ کرائمز پر پولیس کے ساتھ کام کروں گا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سندھ حکومت میرٹ پر پولیس افسران لائے، شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرایا جائے۔(س)