Top Rated Posts ....
Search

Sania Mirza Ka Husband Ke Naam Video Peghaam

Posted By: Akbar on 08-09-2018 | 20:44:47Category: Political Videos, News


نئی دہلی(ویب ڈیسک)انڈیا کی مشہور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز کھلاڑی اور اپنے شوہر شعیب ملک کی یاد ستانے لگی ،انہوں نے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو اپنے شوہر کی یاد آنے لگی تو انہوں نے سماجی رابطوں
کی ویب سائیٹ” انسٹا گرام “پر وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”شعیب آپ میری زندگی ہو ،میں آپ کو بہت یاد کر رہی ہوں،لیکن ملک کے لئے ڈیوٹی دینا پہلے ہے“۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیک کاٹ رہی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کس حوالے سے کیک کاٹ رہی ہیں کیوں کہ ثانیہ مرزا کی سالگرہ 15نومبر جبکہ شعیب ملک کی یکم فروری کو ہے۔واضح رہے شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایشیا کپ کھیلنے کے لئے دبئی جائیں گے جب کہ اس وقت وہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کررہے ہیں،شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں اگلے ماہ بچے کی ولادت متوقع ہے جس کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ زچگی کے وقت میں اہلیہ کے پاس ہوں جب کہ منیجمنٹ نے بھی اس حوالے سے اجازت دے رکھی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آل راؤنڈر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپنے آنے والے بچے کو ایشیاکپ کا تحفہ دینا چاہیں گے جس پر شعیب ملک نے کہا کہ باپ بننا بڑی خوشی کی بات ہے، میری دعا ہے کہ تمام معاملات خیروعافیت سے ہوں، سینئر کی حیثیت سے ایشیا کپ میں کارکردگی دکھانا میری ذمہ داری ہے۔ صرف یہ خواہش ہے کہ بچے کی ولادت کے موقع پر اپنی بیوی کے پاس موجود رہوں۔ایک صحافی نے کہا کہ ہم چچا بننے جارہے ہیں، ہماری بھتیجی یا بھتیجے کی شہریت پاکستانی ہوگی یا بھارتی۔ شعیب ملک نے کہا کہ اگر آپ صحیح والے چچا ہوتے تو یہ سوال نہ کرتے، ہمارے لیے یہ بات اتنی اہم نہیں تاہم بچے کی نیشنلٹی کسی تیسرے ملک کی ہوگی۔ (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.