Top Rated Posts ....
Search

Sadaarti Intekhaab...... - Read Karein...

Posted By: Akbar on 08-09-2018 | 06:38:03Category: Political Videos, News


صدارتی انتخاب : پرویز الٰہی اور ارشد جاوید چوہدری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے کیونکہ ۔۔۔۔ تازہ ترین خبر آگئی
لاہور (ویب ڈیسک ) صدارتی الیکشن میں پنجاب میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کو ایک ایک ووٹ کی کمی کا سامنا کرنا پڑیگا،حکومتی اتحاد کے اہم رکن پنجاب چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنرہیں ، جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری ارشد جاوید اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلہ میں بیرون ملک ہیں ۔

اس لئے دونوں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے ۔جبکہ دوسری جانب ا یک اور خبر کے مطابق ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے وفاقی پارلیمان اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں اراکین خفیہ حق رائے شماری کے تحت ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔صدر مملکت کے لیے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور 4 اپوزیشن جماعتوں (مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی) کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان میدان میں ہیں صدارتی انتخاب کے لیے وفاقی پارلیمان (قومی اسمبلی و سینیٹ) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں موجود ایک ہزار 122 اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔دو صدارتی امیدوار اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان اسمبلی یا سینیٹ کے رکن نہیں اس لیے وہ خود کو ووٹ نہیں ڈال سکیں گے اور صرف عارف علوی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے خود کو ووٹ ڈالیں گے۔قومی اسمبلی و سینیٹ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں پولنگ کا آغاز ہوا جب کہ بلوچستان اسمبلی میں بھی چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم سندھ اسمبلی میں اب تک ووٹنگ شروع نہ ہوسکی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ۔ فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر درج ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر تمام پریذائڈنگ افسران ووٹوں کی تفصیلات کا اعلان کریں گے تاہم صدارتی انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا ریٹرنگ آفیسر ہیں جو حتمی نتیجے کا اعلان کریں گے۔ صدر کا انتخاب کس طرح ہوتا ہے؟آئین کے آرٹیکل 41 کی شق 3 کے تحت قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کا خصوصی اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔صدارتی انتخاب کے لیے طے کردہ فارمولے کے تحت 104 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 342 اراکین اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے 728 ممبران ووٹ ڈالتے ہیں۔تمام صوبوں کی برابر نمائندگی کے لیے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی میں ووٹوں کا تناسب بلوچستان اسمبلی کے ووٹوں سے نکالا جائے گا، یعنی بلوچستان اسمبلی کے 65 اراکین کو دیگر تین صوبائی اسمبلیوں کے ووٹوں سے تقسیم کرنے کے بعد تناسب نکالا جاتا ہے۔موجودہ اسمبلیوں میں اراکین کی تعداد کچھ اس طرح ہے، قومی اسمبلی میں کُل ارکان 330، سینیٹ میں 102، پنجاب اسمبلی میں 354، سندھ 165، خیبرپختونخوا 111 اور بلوچستان اسمبلی میں 60 اراکین ہیں۔

تاہم سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے مجموعی ووٹوں کو 60 سے تقسیم کیا جائے گا جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں 5.9 ارکان کا ایک ووٹ شمار کیا جائے گا جب کہ سندھ اسمبلی میں 2.75 ممبران کا ایک ووٹ اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں 1.85 ارکان کا ایک ووٹ تصور ہوگا۔کون بنے گا صدرِ پاکستان؟صدارتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کو پنجاب اسمبلی کے 188، قومی اسمبلی کے 176 امیدوار ووٹ دیں گے، اسی طرح مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو سب سے زیادہ پنجاب اسمبلی کے 159 اراکین اور پھر قومی اسمبلی کے 96 اراکین کے ووٹ مل سکیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کو سب سے زیادہ سندھ اسمبلی سے ووٹ ملیں گے جہاں پی پی پی کے امیدواروں کی تعداد 97 ہے۔آئین میں درج فارمولے کے تحت پنجاب کے 188 امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد 32.98 بنتی ہے جو کہ عارف علوی کو ملیں گے۔ قومی اسمبلی کے 176 اور بلوچستان کے 42 ووٹ ملا کر عارف علوی کی سبقت دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دینے والے اراکین کی مجموعی تعداد 343 ہے اس لیے فارمولے کے تحت ایڈجسمنٹ کے بعد کل ووٹوں کی تعداد 199 بنتی ہے۔ جب کہ اعتزاز احسن کے پاس صرف 115 ووٹ ہیں۔

عارف علوی کو سب سے زیادہ ان کی اپنی جماعت کے 279 اراکین کے ووٹ ملیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ایم کیو ایم کے 32 اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے 29 اراکین کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کے 279 اراکین کی حمایت دستیاب ہے جب کہ اعتزاز احسن کو صرف اپنی جماعت پیپلز پارٹی کے 183 اراکین ووٹ کریں گے۔لیکن آئینی فارمولے کے تحت اپنی جماعت کے بعد عارف علوی کی جیت میں باپ کے 29 ووٹ انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔ عارف علوی کے حق میں ایم کیو ایم کے 32 اراکین کے ووٹوں کی تعداد فارمولے کے تحت 19.75 بنتی ہے۔اس طرح عارف علوی کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 337 بنتی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کے ووٹ کی تعداد 199 اور اعتزاز احسن کی 11 ہے۔ووٹر فہرستیں جاری الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستیں پریزایئڈنگ افسران کے حوالے کردیں جس کے مطابق سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کی تعداد 1174 ہے تاہم صدارتی انتخاب میں 1121 ارکان پارلیمنٹ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جب کہ 53 نشستیں خالی ہیں۔صدارتی انتخاب کیلئے کس جماعت کے پاس کتنے ووٹ ہیں؟خالی نشستوں میں سینیٹ کی 2، قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 نشستیں شامل ہیں جب کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 9 نشستوں پر ارکان تاحال حلف نہیں لے سکے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 104 میں سے 2 نشستیں خالی ہیں جس کے بعد 102 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے جب کہ قومی اسمبلی کی 342 میں سے 12 نشستیں تاحال خالی ہے اور 330 ارکان صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔پنجاب اسمبلی کی 371 میں سے 13 نشستیں خالی ہیں اور صدارتی ووٹرز کی تعداد 354 ہے، سندھ اسمبلی کی 168 میں سے 3 نشستیں خالی ہیں اور 2 ارکان نے حلف نہیں اٹھایا، اس طرح اسمبلی میں ووٹرز کی تعداد 163 ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 124 ہے تاہم 12 نشستیں خالی ہیں اس طرح کے پی اسمبلی سے صدر کو 112 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 60 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے اور اس اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 65 ہے میں جس میں 3 نے حلف نہیں اٹھایا اور 2 نشستیں خالی ہیں۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.