Aise Hote Hain Muhebb Watan Log
Posted By: Ahmed on 08-09-2018 | 05:27:05Category: Political Videos, Newsایسے ہوتے ہیں محب وطن لوگ : کل عمران خان کی ڈیم تعمیر کے لیے فنڈز کی اپیل پر سب سے پہلے کس شخصیت نے کتنی رقم اکاؤنٹ میں جمع کروائی ؟
نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی اپیل پر اے آر وائے کے صدر سلمان اقبال سب کے لیے مثال بن گئے۔سلمان اقبال نے ڈیم فنڈز کے لیے ایک لاکھ ڈالر عطیات جمع کروانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ڈیم فنڈز کے لیے کی گئی
اپیل اپنا اثر دکھانے لگی۔اے آروائے کے صدرسلمان اقبال ،،وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کی عملی تصویر بن گئے۔اے آرے وائے کے صدر سلمان اقبالنے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیم بنانے کی مہم میں چیف جسٹس اور وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے ہوگا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سلمان اقبال کی جانب سے خطیر رقم دینے پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اے آر وائے واحد ادارہ ہے کو ڈیم فنڈ کے لیے ٹیلی تھون بھی کرچکا ہے۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی کہ پاکستان کو خشک سالی کا سنگین خطرہ درپیش ہے اور ڈیم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پانی کیلئے صرف 30دن کی صلاحیت ہے۔ ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے۔اگر آج ڈیمز نہ بنائے تو7سالوں یعنی 2025ء میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی ، اناج نہیں ہوگا جس سے قحط پڑ سکتا ہے۔۔۔چیف جسٹس کوڈیمز بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں نے آج چیف جسٹس سے ملکر بات کی ہے ان کے فنڈز کے ساتھ وزیراعظم فنڈ بھی اکٹھا کررہے ہیں۔ پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی ہیں وہ ڈیمز بنانے کیلئے پیسا دیں۔ بیرون ملک پاکستانی جنہوں نے میری شوکت خانم بنانے میں مدد کی۔ ان سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پیسے بھیجیں۔ وہ صرف ایک ہزار ڈالر بھیجیں توہمارے پاس ڈیمز بنانے اور قرضوں کیلئے بھی پیسے نہیں لینے پڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈیمز بنانے میں دیر اس لیے لگتی ہے کہ پیسا نہیں ہے۔ یورپ، امریکا اور انگلینڈ میں پاکستانی ہیں وہ کم ازکم ایک ہزار ڈالر بھیجیں ۔ جبکہ سعودی عرب ، یواے ای میں لوگ بھی پیسے بھیجیں۔۔۔وزیراعظم عمران خاننے کہا کہ میں عوام کویقین دلاتا ہوں کہ میں عوام کے پیسوں کی حفاظت کروں گا یہ پیسا صرف ڈیمز پرلگایا جائے گا۔(ف،م)