Top Rated Posts ....
Search

Eid Ul Adha Par Baarish - Pakistaniyon Keliye Khushkhabri

Posted By: Abid on 21-08-2018 | 06:26:52Category: Political Videos, News


عیدا لضحیٰ پر بارش ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
لاہور (ویب ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں عید الالضحی کے پہلے روز بادل چھائے رہیں گے حبس ہو گی تاہم اس دوران بارش کے امکانات کم رہیں گے، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے

روز عید الاضحیٰ کے موقع پر موسم خشک اور حبس رہے گی ، اس دوران بادل بھی چھائے رہیں گے، مگر بارسیں گے نہیں، ان کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعہ کے روز راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں اچھی بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ابر رحمت نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سچ ثابت کر دی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آسمان پر گہرے بادلو اور بارش کے ساتھ ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں جنہوں نے عید کا مزہ ہی دوبالا کر دیا۔ سہانے موسم سے شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے۔ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو دلفریب بنادیا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بادل برسنے سے گرمی کی چھٹی ہوگئی ہے،ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کوحسین بنا دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی نوید سنادی ہے، آئندہ تین روزمیں بادل جم کربرسیں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں خیبرپختونخوا، راولپنڈی ،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرمزید بادل برسیں گے ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.