Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Pakistan Ko Is Naam Se Pukara Jaaye

Posted By: Akbar on 21-08-2018 | 06:24:00Category: Political Videos, News


عمران احمد خان نیازی کی بجائے اب وزیراعظم پاکستان کو اس نام سے پکارا جائے ۔۔۔۔۔باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ سرکاری رابطہ کاری میں ان کے پورے نام عمران احمد خان نیازی کی بجائے مختصر نام عمران خان استعمال کیا جائے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ان ہدایات کی پیروی کیلئے

تمام متعلقین کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز ایوان صدر میں صدر مملکت سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا تھا۔ وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد عمران خان نے بطور وزیراعظم ہفتے کے روز سے ہی کام کا آغاز کردیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کےمطابق عمران خان کے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے گھر منتقل ہونے کی اصل وجہ کچھ اور ہی نکلی، انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد عمران خان پر حملے کے کئی منصوبے ناکام بنائے گئے، سیکورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو وزیراعظم ہاوس ہی منتقل ہونا پڑا، حامد میر کا دعویٰ۔ معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھاہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ انتخابی مہم میں بھی تھا اور عمران خان سے کہا گیا کہ آپ سوات اور بنوں میں جلسہ نہ کریں اور اس حوالے سے عمران خان کو بہت ڈرایا دھمکایا گیا۔حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں بنی گالا کے اندر اورباہر سے کچھ لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جو عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے افغانستان سے آئے تھے۔عمران خان بلکل صحیح کہہ رہے ہیں کہ انکی جان کو خطرہ ہے اور بہت ساری قوتیں عمران خان کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہیں۔ حامر میر کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاوس کسی صورت منتقل نہیں ہونا چاہتے تھے، تاہم شدید سیکورٹی خدشات کے باعث انہیں مجبوری میں وزیراعظم ہاوس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ منتقل ہونا پڑا۔عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاوس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ منتقل ہوئے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خود بھی قوم سے اس بات کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جو دو گاڑیاں وہ اپنے پاس رکھ رہے ہیں وہ بھی اس وجہ سے رکھ رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.