Umeed Hai Ke...Wazir E Azam Imran Khan
Posted By: Akbar on 19-08-2018 | 11:29:18Category: Political Videos, Newsامید ہے کہ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خا ن نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی خواہش کا اظہار کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے پنجاب کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی، انوکں نے کہا کہ عثمان بزدار کے انتخاب سے پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار
کو ٹیلی فون کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی، وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی پنجاب میں بھی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔عمران خان نے کہا ’سردار عثمان بزدار کے انتخاب سے پنجاب میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔‘ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان نے سیاسی مخالفین کے پروپیگنڈے اور میڈیا ٹرائل کے باوجود عثمان بزدار کو سپورٹ کیا۔سردارعثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد بھی وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کیا، عثمان بزدار تونسہ کے نہایت پس ماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔آج قومی اسمبلی میں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار نے 189 جب کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب کے نامزد وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ان کا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے منتخب ہونا ایک بریکنگ نیوز تھی، سیاسی مخالفین پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ’میں خان صاحب کی ٹیم کا حصہ ہوں،
ان شاء اللہ کل بہتر ہوگا۔‘نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال پہلے 2 قبیلے آپس میں لڑے تھے، سیاسی مخالفین نے ہمارا نام مقدمے میں درج کرا دیا تھا۔عثمان بزدار نے کہا ’2 قبیلوں کا جھگڑا تھا، ہمارانام اس میں آ گیا، سیاسی مخالفین میرے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ہم نے 2 قبیلوں میں پھر صلح کرا دی تھی۔‘انھوں نے کہا کہ حکومت میں آ کر تمام چیزوں کو ٹھیک کریں گے، ہمارا مقصد نا انصافی اور کرپشن کو ختم کرنا ہے، پس ماندہ علاقوں کو بہتر کرنا ہے۔نامزد وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا ’خان صاحب کے منشور پرعمل ہوگا، تھوڑا انتظار کریں، وزارتِ اعلیٰ خان صاحب کی امانت ہے جب چاہیں واپس لے سکتے ہیں۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا، عثمان بزدار تونسہ کے نہایت پس ماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہونے کے ساتھ ہی میڈیا میں ان کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آیا، مقدمہ 1998 میں درج ہوا تھا، ایف آئی آر میں عثمان بزدار، والد اور بھائی سمیت دیگر کئی افراد نامزد کیے گئے تھے، وہ دیت دے کر چھوٹ گئے تھے، ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے جنوری 2000 میں فیصلہ سنایا تھا۔(ف،م)