Maroof Pakistani Bowler Diyyaar E Ghair Mein Bure Phanse
Posted By: Manglu on 19-08-2018 | 01:10:49Category: Political Videos, Newsمعروف پاکستانی باؤلر سہیل تنویر دیار غیر میں بُرے پھنسے۔۔۔۔۔۔ مداحوں کا دل توڑ دینے والی خبر
پروویڈینس(ویب ڈیسک) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر پاکستانی پیسر سہیل تنویر مشکل میں پڑ گئے۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا واریئرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کو سینٹ کٹس کے بیٹسمین بین کٹنگ نے چھکا رسید کیا، دوسری ہی گیند پر پیسر
نے انھیں آؤٹ کرنے کے بعد انگلی سے نازیبا اشارہ کیا۔کٹنگ کی اننگز 15تک محدود رہی، سہیل تنویرکی ٹیم 6 وکٹ سے فاتح رہی، شیمرون ہٹمائر نے 45گیندوں پر 79رنز جڑ کر فتح میں اہم کردار ادا کیا،ان کی کارکردگی سہیل تنویر کی حرکت سے کھڑے ہونے والے تنازع میں دب کر رہ گئی، منتظمین ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لینے پر غور کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی اس حرکت پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا،ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے کرس لین نے بھی سہیل تنویر کو آڑے ہاتھوں لیا، آسٹریلوی بیٹسمین نے کہاکہ بولر نے وکٹ لینے کے بعدگھٹیا اشارہ کیا، دیگر کئی کرکٹرز بھی بولر کی حرکت کو اوچھا اور کرکٹ کی اسپرٹ کیخلاف قرار دیتے رہے۔سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے کہاکہ شریفوں کے کھیل میں اس طرح کی حرکات کسی بھی کرکٹر کو زیب نہیں دیتیں، وکٹ لینے پر جوش وخروش کا اظہار کرنے کے کئی معقول طریقے موجود ہیں۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل ہونے والے کرکٹرشاہ زیب حسن کی اپیل کے معاملے پر آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے فیصلہ سنادیا، جس کے تحت ان پر پابندی کی سزا ایک سال سے
بڑھا کر 4 سال کر دی گئی جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں نام سامنے آنے کے بعد شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معطل کردیا گیا تھا۔شاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت گزشتہ سال 21 اپریل سے شروع ہوئی تھی، جس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا، جو رواں برس 28 جنوری کو سنایا گیا تھا۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں شاہ زیب حسن کو ایک سال پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔شاہ زیب حسن کو 3 شقوں کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ کیا گیا تھا، اُن پر کھلاڑیوں کو اُکسانے اور بکیز سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام تھا۔تاہم شاہ زیب حسن نے 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ حامد حسن نے آج اپیل کیس کا فیصلہ سنایا اور شاہ زیب حسن پر عائد جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے ان پر پابندی کی سزا میں بھی اضافہ کردیا، جس کے مطابق معطل کرکٹر پر پابندی کی سزا اب ایک سال سے بڑھ کر 4 سال ہوگئی ہے۔(ذ،ک)