Top Rated Posts ....
Search

5 Shadiyaan Karne Waale Ki Biwi Ki Request

Posted By: Akram on 17-08-2018 | 23:45:54Category: Political Videos, News


چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک اور کھڑاک ۔۔۔۔ پانچ شادیاں کرنے والے سابق رکن اسمبلی کی بیوی کی درخواست پر دبنگ حکم جاری کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق رکن اسمبلی غلام دستگیر لگ کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے دائر نان نفقہ کیلئے دائر درخواست نمٹا تے ہوئے غلام دستگیر لک کو دونوں بچوں کو پچاس ہزار ماہانہ ادا کرنے کا عبوری حکم دیدیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں

تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غلام دستگیر لک کی سابق اہلیہ غزالہ تحسین کی درخواست پر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ درخواست گزار کے خاندان اور جائیداد کے بارے میں ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت تمام مقدمات 4 ماہ میں نمٹائے جائیں ۔درخواست گزار خاتون نے بتایا کہ 1997ء میں غلام دستگیر لک سے شادی ہوئی اور ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔ان کے سابق شوہر کی پانچ شادیاں ہیں اور سابق شوہر نے حق مہر کی پچاس ایکٹر اراضی پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔درخواست گزار خاتون نے بتایا کہ غلام دستگیر لک نے خرچے سے بچنے کیلئے بچوں کو اپنی اولاد تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ماتحت عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے مقدمات تاخیر کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے نان نفقہ کی ادائیگی 17 برس سے رکی ہوئی ہے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں بچوں کو پچاس ،پچاس ہزار روپے ماہانہ خرچ ادا کیا جائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی

سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 184 کی بنیاد پر ہم اس معاملے کو دیکھنے کے مجاز نہیں، پارلیمنٹ ہی مردم شماری یا حلقہ بندیوں سے متعلق معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر تو کمیشن بھی بنایا جاچکا ہے جو اپنی رپورٹ پارلیمنٹ بھیجے گی اور پارلیمنٹ کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ کرے گی۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے معاملے کو آرٹیکل 184/3 کے تحت چینلج نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے مصطفیٰ کمال سے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق مردم شماری صحیح نہیں ہوئی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ کراچی میں فی گھر کم افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی ہے؟ اپنے اراکین کے ذریعے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔اس پر پی ایس پی سربراہ نے جواب دیا کہ مردم شماری کے معاملے کو ہم نے الیکشن سے پہلے ہی چیلنج کیا تھا، پارلیمنٹ میں ہماری کوئی نمائندگی نہیں ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.