Showbiz: Pakistani Actresses Ne Jashan E Azadi
Posted By: Ahmed on 15-08-2018 | 19:44:39Category: Political Videos, Newsشوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں نے جشن آزادی کہاں اور کیسے منایا ؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، آپ بھی دیکھیے
لاہور(ویب ڈیسک)چودہ اگست کو سوشل میڈیا بھی جشن آزادی کے سبز رنگ سے جگمگا اٹھا۔ پاکستانی فنکاروں نے بڑھ چڑھ کر آزادی کے جشن میں حصہ لیا۔ سبز ہلالی پرچم کے ہم رنگ کپڑے پہن کر دل کھول کر قوم کو مبارکباد پیش کی ۔چودہ اگست کو فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر
جشن آزادی کے سبز رنگ نمایاں ہے۔اداکارہ صبا قمر اور صاحبہ نے پاکستانی جھنڈا لہرا کر وطن عزیز سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔فنکار فخر عالم نے سجاوٹوں کی روشنیوں سے جگمگاتے کراچی ائیرپورٹ سے سیلفی پوسٹ کی۔ اداکارہ ماورا، عروا اور مایا علی نے وڈیو پیغامات میں فینز کو مبارکباد پیش کی۔اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر ملی نغمے کی دھن بجا کر وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔اداکار فرحان سعید نے کہا کہ یہ جشن آزادی خاص ہے کیونکہ پاکستان بدل رہا ہے۔اداکارہ سجل علی بولیں کہ ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ، پاکستان کو آزادی مبارک ہو! واضح رہے کہ اسلام آباد: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کی روشنی میں مادر وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے پختہ عزم کی تجدید اور جمہوری تسلسل کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج ملک کا 71 واں جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے، جبکہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر المک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفیر اور دیگر
اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔ مرکزی تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، اس سے قبل تلاوت قرآن پاک کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان اُن تصورات کی مجسم تصویر ہے، جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کالطف اٹھاتے ہیں’۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ‘جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے، یہ دن یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے اور پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وہی قانون کامیاب رہا جس میں عوام کی مرضی شامل رہی’۔صدر مملکت نے کہا کہ ‘ہم ابھی مکمل طور پر منزل تک نہیں پہنچ سکے، ہمیں اُن رکاوٹوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے، جن کی وجہ سے مسائل درپیش رہے’۔ملک کو بانیان پاکستان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے سنوارنے کے عزم کے ساتھ صدر مملکت نے دعا کی کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں۔(م،ش)