Ab Aaye Ga Imran Lagaaye Ga 4
Posted By: Abid on 13-08-2018 | 18:57:39Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کی تقدیر بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔جس طرح سوچ وبچار کے ساتھ وہ قدم اُٹھا رہے ہیں اس کے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر سنجیدگی سے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں مجھے یقین ہے
کہ وہ جو بھی وزیراعلیٰ پنجاب لائیں گے وہ بہت بہترین ہوگا ۔میں ناقدین سے بھی کہناچاہوں گی کہ تحریک انصاف کو ابھی اپنا کام کرنے دیں حکومت بننے سے پہلے ہی تنقید کرنا ٹھیک اقدام نہیں ہے ،یہ وہی لوگ کررہے ہیں جوملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ ،جب کپتان اپنی اننگز کھیلنا شرو ع کریں گے تو سنچری یقینی ہوگی۔مخالف جتنی مرضی فیلڈنگ لگالیں وہ کپتان کے چوکے چھکے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور جب عمران خان نے باؤلنگ کرنی ہے تو سبھی کو کلین بولڈ کردیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی نقل کرنے پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔’ایک نئی سنڈریلا‘، ’عون زارا‘ اور’دیار دل‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی خوبصورت اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے ساتھ فلم’طیفا ان ٹربل‘کے ذریعے فلموں میں انٹری دی ہے اوراپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دل میں جگہ بنالی۔فلم ’طیفا ان ٹربل‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی شائقین میں بے حد پسند کی جارہی ہے۔ حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’طیفا ان ٹربل‘ کو پسند کرنے کے لیے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔ویڈیو میں مایا علی اردو کے ساتھ انگلش میں بھی بات کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ ان کا بات کرنے کا انداز اورلہجہ کسی حد تک اداکارہ ماہرہ خان سے مل رہا ہے اور یہی چیز مداحوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مایا علی کو ماہرہ خان کی طرح بولنے پر اور ان کا انداز نقل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک صارف نے لکھا ’’مایا بالکل ماہرہ کے انداز میں بول رہی ہیں، چیٹر‘‘ ایک اور صارف نے لکھا ’’مایا علی نے ماہرہ خان کے لہجے کی کاپی (نقل)کی ہے۔‘‘ایک اورصارف نے نہایت غصے میں لکھا’’ماہرہ خان کا لہجہ کاپی کرنا بند کرو۔‘‘ دیگر صارفین نے بھی کچھ اسی طرح کی باتیں کی اورمایا علی کو ماہرہ خان کے بات کرنے کا انداز کاپی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جب کہ کچھ صارفین نے کہا ہمارے اسٹارز دوسرے لوگوں کو کاپی(نقل) کیے بغیر سیدھی طرح بات کیوں نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ علی ظفر اور مایا علی کی فلم’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز سے اب تک 25 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔