Top Rated Posts ....
Search

Baite Ki Rehaai Mein Taal Matol

Posted By: Akbar on 11-08-2018 | 10:14:01Category: Political Videos, News


بیٹے کی رہائی میں ٹال مٹول پرقذافی کی بیوہ کی اقوام متحدہ میں شکایت
طرابلس (این این آئی)لیبیا کے مقتول لیڈرکرنل معمر قذافی کی بیوہ صفیہ فرکاش نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں انسانی حقوق ہائی کمیشن کو شکایت کی ہے کہ لیبیا کے حکام نے اس کے بیٹے الساعدی القذافی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد سے انکار کردیا ہے۔

قذافی خاندان کے وکیل خالد الزایدی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ صفیہ فرکاش کی طرف سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو دی گئی درخواست میں لیبیا کی عین زارہ نامی جیل کے میں قید اپنے بیٹے الساعدی القذافی کی فوری رہائی کی اپیل کی ۔ انہوں نے ھاشم علی بشر اور ھیثم احمد عبداللہ القبائلی المعروف ھیثم التاجروی کو الساعدی کی رہائی میں رکاوٹ کا ذمہ دار قرار دیا ۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے الساعدی القذافی پر عاید الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا مگر جیل حکام عدالتی احکامات پرعمل درآمد میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ھاشم علی بشر لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کے سیکیورٹی مشیر جب کہ ھیثم التاجوری طرابلس انقلابی بریگیڈ سے منسلک ہیں اور یہ گروپ طرابلس کے بیشتر علاقوں پر قابض ہے۔قذافی فیملی کے وکیل الزایدی کا کہناتھا کہ الساعدی القذافی کی بریت کے بعد اسے ظالمانہ قید میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی رو سے سنگین جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوانی انسانی حقوق چارٹر کے آرٹیکل نو کے تحت عدالت کی طرف سے بری ہونے والے کسی بھی شخص کوحراست میں رکھنا نہ صرف عدالتی امورمیں مداخلت بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.