Top Rated Posts ....
Search

Bade Logon Ki Badi Baatein Salman Khan Ne Khatoon Ki Jaan Bachaa Li

Posted By: Akbar on 10-08-2018 | 10:02:15Category: Political Videos, News


بڑے لوگوں کی بڑی باتیں : سلمان خان نے موت کے منہ میں پہنچی ہوئی خاتون کی زندگی بچا لی ، ناقابل یقین تفصیلات آپ بھی ملاحظہ کیجیے
لاہور(ویب ڈیسک)رواں برس 2 مارچ کو بولی وڈ کی ماضی کی اداکارہ 44 سالہ پوجا ڈڈوال نے بستر مرگ سے دبنگ ہیرو سلمان خان کو علاج کے لیے اپیل کی تھی۔اداکارہ نے ممبئی کے ہسپتال شودی ہسپتال سے سلمان خان کو ویڈیو پیغام کے ذریعے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا

تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں، تاہم اب انہیں پتہ چلا ہے کہ انہیں ٹی بی لاحق ہوگیا۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ بیماری کی وجہ سے جہاں انہیں اپنے قریبی رشتہ دار چھوڑ کر چلے گئے، وہیں ان کے شوہر نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔اداکارہ کے مطابق اس وقت ان کے پاس ایک چائے پینے کے پیسے تک نہیں، اس لیے مجبور ہوکر وہ سلمان خان کو مالی مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے اپیل کے بعد پہلے تو ان کی کسی اور نے مدد کی، تاہم بعد ازاں میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سلمان خان نے ان کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔سلمان خان کے مطابق انہوں نے اپنی سماجی تنظیم ‘بیئنگ ہیومن’ کو پوجا ڈڈوال کے تمام اخراجات اٹھانے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔ساتھ ہی سلمان خان نے وضاحت کی تھی کہ فلم ‘ویرگاتی’ میں پوجا ڈڈوال ان کی مخالف اداکارہ نہیں تھیں بلکہ وہ اس فلم میں دوسرے اداکار کی ہیروئن تھیں۔پوجا ڈڈوال نے سلمان خان کے ساتھ 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ویرگاتی’ میں کام کیا تھا، جس میں وہ اتل اگنی ہوتری کی ہیروئن بنی تھیں۔لیکن اب 5 ماہ بعد


بستر مرگ پر پڑی پوجا ڈڈوال دبنگ ہیرو سلمان خان کی مدد سے صحت مند ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔نشریاتی ادارے ‘ممبئی مرر’ کی رپورٹ کے مطابق پوجا ڈڈوال نہ صرف صحت مند ہوگئی ہیں بلکہ ان کا وزن بھی 20 کلو بڑھ چکا ہے۔صحت مند ہونے پر پوجا ڈڈوال نے جہاں ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا، وہیں انہوں نے سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر وہ ان کی مدد نہ کرتے تو وہ مر جاتیں۔اداکارہ نے اپنی بیماری کی تکلیفوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ مارچ میں ٹی بی کے علاج کے لیے ہسپتال داخل ہوئیں تو انہیں شدت سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ مر جائیں گی۔ان کے مطابق بیماری تو اپنی جگہ لیکن اپنوں کی جانب سے منہ موڑنے اور سماج کی جانب سے نفرت بھی ٹی بی کے مرض میں اضافہ کرتی ہے۔پوجا ڈڈوال نے اعتراف کیا کہ جہاں بیماری میں انہیں اپنے اہل خانہ اور شوہر چھوڑ گئے، وہیں سلمان خان نے اپنی سماجی تنظیم کے ذریعے ان کی مدد کرکے انہیں نئی زندگی دی۔پوجا ڈڈوال کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق ماضی کی اداکارہ اب بلکل ٹھیک ہے، تاہم انہیں مزید ایک ماہ تک دوائیاں لینی پڑیں گی۔ڈاکٹرز کے مطابق سلمان خان کی تنظیم کی جانب سے پوجا ڈڈوال کو دی گئی معیاری اور قیمتی دوائیوں کی وجہ سے وہ جلد صحت یاب ہوئیں۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.