Safdar Ki Haalat Mazeed Kharaab
Posted By: Ahmed on 09-08-2018 | 19:00:59Category: Political Videos, Newsکیپٹن صفدر کی حالت مزید خراب ۔۔۔ پمز ہسپتال میں منتقلی کے بعد تشویشناک اطلاعات موصول
راولپنڈی(ویب ڈیسک) کیپٹن(ر)صفدرکی حالت زیادہ تشویشناک ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کیپٹن ریٹائرڈصفدرکو انیمیا دیتے رہی،انیمیا کی زیادہ مقدار سے کیپٹن(ر)صفدرکی حالت زیادہ بگڑگئی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس موقع پر اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کیپٹن(ر)صفدرکا بلڈ پریشرنارمل،شوگرلیول زیادہ ہے۔کیپٹن(ر)صفدرکا ایکسرے،ریکٹ پوسٹ کے یووی اورالٹراساؤنڈ ہوگا۔
کیپٹن(ر)صفدر کو معدے کی پرانی تکلیف ہے۔اس موقع پر اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدرکو اڈیالہ جیل میں گزشتہ 4روز سے قبض کا مسئلہ تھا۔۔جیل انتظامیہ کیپٹن ریٹائرڈصفدرکو انیمیا دیتے رہی۔انیمیا کی زیادہ مقدار سے کیپٹن(ر)صفدرکی حالت زیادہ بگڑگئی۔کیپٹن(ر)صفدر تاحال زیر علاج ہیں جس پر کیپٹن(ر)صفدر ے اسپتال کے کمرے کوسب جیل قرار دیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ آج صبح اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ طبیعت خرابی پر کیپٹن ر صفدر کا ڈاکٹرز نے چیک اپ بھی کیا لیکن ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی۔ بتایا گیا تھا کہ کیپٹن ر صفدر جو بھی کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔ ڈاکٹرز نے ان کی ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے معدے میں السرکی تشخیص ہوئی ہے۔اسی بنیاد پر انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے سابق وزیر اعظم کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدرکو معدے میں السر ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔اس سے قبل کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی ،وہ جو کھاتے پیتے تھے قے کرکے نکال دیتے تھے۔کیپٹن صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس کے بعد انہیں انتہائی سخت سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پمز اسپتال کے سے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔(ش،ز،خ)