Top Rated Posts ....
Search

Atif Aslam Ki Ghairat Aur Sharam

Posted By: Ahmed on 08-08-2018 | 08:32:47Category: Political Videos, News


عاطف اسلم کی غیرت اور شرم وحیا بھی تیل لینے چلی گئی ، کل نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ایسی حرکت کر بیٹھے کہ شاید اب وطن واپسی کی ہمت بھی نہ کریں
لاہور(ویب ڈیسک)نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈپر عاطف اسلم کے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی ۔ کمیونٹی عاطف اسلم کے رویے کے خلاف آج احتجاج کرے گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔نیویارک میں آزادی پاکستان کی تقریب میں عاطف اسلم کے بھارتی گانا گانے پر

پاکستانی کمیونٹی نے شکایت کی اور احتجاج کیا۔شرکاء کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے بھارتی گانے گائے اور پاکستانی ملی نغمے پیش کرنے کا مطالبہ رد کر دیا اور ساتھ ہی پاکستانی جھنڈا پکڑنے سے بھی انکار کیا جبکہ ان کے بھارتی اسپانسر اپنی مان مانی کرتے رہے۔اس موقع پر پاکستانیوں اور مقامی پاکستانی میڈیا سے بھی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔پاکستان ڈے پریڈ میں عاطف اسلم کو 80 ہزار ڈالرز کا معاوضہ دیا گیا جو آج تک کسی اور آرٹسٹ کو نہیں دیا گیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقدہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا سنا ڈالا، عاطف اسلم کی جانب سے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج ہوگئی، شرکاء نے ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ کا بائیکاٹ کردیا۔پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کا بائیکاٹ کیا جائے، گلوکار کو سوشل میڈیا پر بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا کیونکہ ۔پاکستان ڈے پریڈ میں عاطف اسلم کو 80 ہزار ڈالرز کا معاوضہ دیا گیا بھارتی گانا گنگنانے واالے عاطف اسلم نے پریڈ میں قومی پرچم تھامنے سے بھی انکار کردیا۔گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانا مناسب نہیں ہے، مجھ سے کوئی بھارتی گانے کی فرمائش کرتا تو منع کردیتا۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.