Top Rated Posts ....
Search

Hum Se Mashaawart Nahi Ki Gayi

Posted By: Mangu on 07-08-2018 | 18:56:13Category: Political Videos, News


اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ :ہم سے مشاورت نہیں کی گئی بلکہ۔۔۔ شرےی رحمان نے حیران کن بات کہہ ڈالی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 8 اگست کے احتجاج پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا،ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 8 اگست کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج اور مولانا فضل الرحمن کی طرف

سے اسی دن ملک کی اہم سڑکیں اور شاہرایں بند کرنے کی دھمکی پر شیری رحمن نے کہا کہ ملکی نظام مفلوج کرنے کی نہ ہی ہم نے کوئی بات سنی ہے نہ کہی ہے ٗ(ن) لیگ نے 8 اگست کے احتجاج سے متعلق ہم سے مشاورت نہیں کی۔انہوں نے پس و پیش سے کام لیتے ہوئے کہا کہ ہماری چیئرنگ کمیٹی اس احتجاج میں شریک ہونے یا ہونے کے حوالے سے فیصلہ کریگی لیکن بغیر مشاورت کے فیصلے ہوتے رہے تو اتحاد کا زیادہ دیر چلنا مشکل ہے، الیکشن کمیشن کے باہر پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن ہمیں ملک اور اداروں کو مفلوج کرنے کے بجائے پہلے ایوان میں احتجاج کرنا چاہیے۔اپوزیشن اتحاد کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کو گرینڈ اپوزیشن کہنا مناسب نہیں ہے ٗاتحاد کا واحد ایجنڈا یہ ہے کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بیضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کی جائے لیکن تحفظات کے باوجود ہم پارلیمنٹ میں جائیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوگیا اور تمام جماعتوں نے دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے

جبکہ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پارلیمنٹ میں جانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل، اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف، ایاز صادق، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، مشاہد حسین سید، عبدالقادر بلوچ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر (ن) لیگی رہنما بھی موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت خورشید شاہ کررہے تھے جن میں شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی شامل تھے جبکہ غلام احمدبلور، میاں افتخار، مولانا فضل الرحمان اور مولانا انس نورانی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ مشترکہ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اندر اور باہر سخت احتجاج اور آئندہ دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں اپوزیشن میں ایک وائٹ پیپر بھی جاری کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلئے بلوچستان کی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے اور شامل کرنےکی کوشش پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تاریخ میں ایسے الیکشن کبھی نہیں ہوئے، دھاندلی ہوئی مذمت کرتے ہیں، نمبر گیم پر کام کررہے ہیں، حکومت بنانے کی کوشش کرینگے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.