Imran Khan, Pervez Khattak Aur Ali Haider Zaidi Ki Video
Posted By: Ahmed on 07-08-2018 | 18:53:43Category: Political Videos, Newsعمران خان،پرویز خٹک اور علی زیدی کی ویڈیو گفتگو سامنے آگئی، حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پشاور نیب کورٹ جاتے ہوئے گاڑی کے اندر کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ کراچی کے حلقہ این اے 244 سے کامیاب ہونے والی پی ٹی آئی رہنما علی زید ی نے پرویز خٹک سے کہا
کہ جب آپ وزیراعلیٰ تھے تو لال بتی پر رک جاتے تھے ،ہم کراچی میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ آپ لاہور میں بھی ایسا نہیں سوچ سکتے ۔اس پر عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان تو کیا ان کے بچوں کو بھی پروٹوکول ملتا ہے ۔علی زید ی نے اس موقع پر کہا کہ تبدیلی یہی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کا چیئرمین اور آنے والا وزیراعظم ،سابق وزیراعلیٰ، سابق اسپیکر اور ایک نومنتخب ایم این اے بغیر پروٹوکول کے سفر کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو بغیر پروٹوکول کے سفر کرنے کی وجہ سے بنائی گئی ہے کہ ہم سب سفر کررہے ہیں اور سڑکیں کھلی ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے خود حلقے کھولنے کی پیشکش کی اور اب بہانے بازی کررہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں،وہ اب جھوٹ بولنا بند کردیں۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر این اے 131 کے ریٹرننگ افسر اختر حسین بھنگو کو آج صبح دوبارہ گنتی کا آغاز کرنا تھا مگر الیکشن کمیشن سے ووٹوں کے بیگ تاخیر سے پہنچنے کے باعث دوبارہ گنتی تاخیر سے شروع ہوئی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہائی کورٹ نے 3 دن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرنے کا کہا ہے مگر ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔ان کا
کہنا تھا کہ مکافات عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، عمران خان لمبی لمبی چھوڑنا اور جھوٹ بولنا بند کریں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان کی2 حلقوں سے الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 53 اسلام آباد اور این اے 131 لاہور پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔وضاحت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کی 3 حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کئےگئے ہیں۔عمران خان کی این اے 35 بنوں ، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو کامیابی کے تینوں مشروط نوٹیفکیشن منسوخ ہوجائیں گے۔(ف،م)