Imran Khan Ne Dabangg Hukam De Daala
Posted By: Mangu on 07-08-2018 | 11:20:31Category: Political Videos, Newsوزراء کی شامت آگئی۔۔۔۔ حکومتی کارکردگی کے حوالےسے عمران خان نے دبنگ حکم دے ڈالا
اپنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے ہم فیصلے کرلیے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزراء کی دوڑ میں شامل ارکان کیلئے سخت پالیسی بنا دی ہے۔ تاکہ ایسے وزراء جو وزیربننے کی دوڑ میں آگے آگے ہیں لیکن وہ کام کرنے کیلئے اہل نہیں ہیں،،عمران خان نے ایسے تمام وزراء کیلئے سخت پالیسی بنادی ہے۔ تاکہ ایسے وزراء خود بخود وزارتوں سے فارغ ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی وفاقی کابینہ اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کے لیے پروبیشن پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔جس کے تحت تمام وزراء کی تین مہینے تک کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ایسے وزراء جو تین مہینوں میں کاکردگی نہیں دکھا سکیں گے ا ن کووزارتوں سے تبدیل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آکر مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔جو حالات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے۔ خرچے کم کرنا ہوں گے۔ صدر ، وزیراعظم اور وزیروں کے خرچے کم کریں گے۔خرچے کم کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت یااقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے نہیں جہاد کرنے آئے ہیں۔ انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے۔عمران خاننے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہے سوچ سمجھ کرآگے بڑھنا ہے۔۔پاکستان کومعاشی طور پربہت سے مسائل درپیش ہیں۔ہمیں اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 50فیصد پاکستانی 2وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جولوگ اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا۔شریف خاندان توکیا ان کے بچوں کو بھی پروٹوکول ملتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر آنے والے لوگوں کوتیاری کے ساتھ اسمبلی میں آنا چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک کوہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔ہم نے پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا ہے۔(ف،م)