Top Rated Posts ....
Search

PTI Ne Heeraan Kun Elaaan Kar Diya

Posted By: Akbar on 07-08-2018 | 11:19:12Category: Political Videos, News


عمران خان کی کامیابی کو نوٹیفیکیشن روکنے پر تحریک انصاف میدان میں آگئی، حیران کن اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن روکے جانے اور 3 کو مشروط طور پر جاری کرنے پر پی ٹی آئی ترجمان کا ردعمل سامنے آگیاہے، فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتقال اقتدار کے معاملے پر غیر سنجیدگی نہ دکھائے،انہوں نے

کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتی فیصلوں کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے، پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ انتقال اقتدار کو غیر سنجیدگی سے لینے سے ملک اور عوام کا نقصان ہوگا، فواد چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی۔وہ عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے جانے کا معاملہ خود دیکھیں، ترجمان الیکشن کمیشن پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف ا?یا تو کامیابی کے تینوں مشروط نوٹیفکیشن منسوخ ہوجائیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس انتخابی نتائج روکنے کا خود جائزہ لیں، انتخابی نتائج میں تعطل اور تاخیر سے انتخابات پرشکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں، انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، معاشی معاملات مزید پیچیدہ ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کے باقی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکنے پراپنے ردعمل میں کہا کہ چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ انتخابی نتائج میں تعطل اور تاخیر کا خود جائزہ لیں۔ انتخابی نتائج میں تعطل اور تاخیر سے انتخابات پرشکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں۔

انتقال اقتدار میں تاخیر سے ملک اور عوام متاثر ہورہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کا معاملہ انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔معیشت سے متعلق معاملات مزید پیچیدہ ہونے کے امکانات ہیں۔ اسی طرح فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس اس صورتحال کا نوٹس لیں، انتخابات کےنتائج کو غیر سنجیدہ انداز سے روکنا انتہائ سنجیدہ معاملہ ہے۔ انتقال اقتدارکیلئے نتائج کا حتمی ہونا انتہائی اہم ہے اور عدالتی اور انتظامی فیصلے ملک کے مفاد سے متصادم ہر گز نہیں ہونےچاہئیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان تمام 30 نشستوں کےحتمی نتائج جاری کئے جائیں۔ واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 817 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ان میں قومی اسمبلی کے 261، بلوچستان اسمبلی کے 47کامیاب امیدوارو ں کے نوٹیفکیشن جاری، خیبرپختونخواہ کے 92 امیدواروں کی کامیابی ے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23کامیاب امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔ان میں 13قومی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں جن کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔دوسری جانب جن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں ان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی شامل ہیں۔۔تحریک انصاف ملک کی عددی لحاظ سے الیکشن میں جیتنے والی اکثریتی جماعت ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے انہیں وزیراعظم کیلئے بھی نامزد کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 2حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے۔ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث روکا گیا ہے۔عمران خان نے اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن پرووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا کے سامنے دکھا کرووٹ دیا تھا۔جس پران کااین اے 53اور لاہور سے این اے 131سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ہے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.