Top Rated Posts ....
Search

Sachi Yaari Sab Par Bhaari - Imran Khan Ko

Posted By: Ahmed on 07-08-2018 | 11:18:12Category: Political Videos, News


سچی یاری سب پر بھاری۔۔۔ اہم ترین ملک نے عمران خان کو سرکاری دورے کی دعوت دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی، امیر قطر کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف

فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ تحریک انصاف کی جانب سے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کی 116 نشستیں جیتی گئیں۔یوں تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ممکنہ طور پر 14 یا 15 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے عالمی رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں عالمی رہنماوں کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطہ کرکے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔جب ممالک کے سربراہان نے عمران خان کو مبارکباد کے پیغام بھیجے ہیں ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر شامل ہیں جبکہ اب عمران خان کیلئے خلیجی ملک قطر کے امیر کی جانب سے بھی خصوصی پیغام بھیجا گیا ہے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے جبکہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے عمران خان کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امیر قطر کی جانب سے دی گئی

دورے کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جلد ہی قطر کا سرکاری دورہ کریں گے جبکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد دیگر خلیجی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار عمران خان نے بنی گالا میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے اور انہوں نے انتخابات میں کامیابی پرایرانی صدر کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں، ایران علاقائی تعاون و ترقی کے ایجنڈے میں اشتراک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہاں ہے۔ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے، گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہیں۔مہدی ہنر دوست نے کہا کہ خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے، ایران خطے میں امن کے لیے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔عمران خان نے ایرانی صدر کے تہنیتی پیغام اور مبارکباد پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.