Top Rated Posts ....
Search

Ghulaaf E Kaaba Ko Zameen Se 3

Posted By: Ashad on 04-08-2018 | 02:48:19Category: Political Videos, News


غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر بلند رکھنا کیوں ضروری؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
ریاض (ویب ڈیسک) حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے اتوار کے روز غلافِ کعبہ کے نچلے حصّے کو زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا۔ ساتھ ہی بلند کیے جانے والے حصّے کو چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جس کا عرض

دو میٹر کے قریب ہے۔ غلاف کعبہ یعنی “کِسوہ” سے متعلق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن محمد المنصوری کے مطابق رواں برس 1439 ہجری میں بھی حج سیزن کے لیے انتظامیہ حسب معمول اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہے کِسوہ کو زمین سے بلند کرنے کے اقدام کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی برقرار رکھنا اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس لیے کہ حج سیزن میں حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد غلاف کعبہ کو چُھونے اور اس سے لپٹنے کی خواہش مند ہوتی ہے جس کے نتیجے میں غلاف کو کچھ نقصان بھی پہنچتا ہے۔ المنصوری نے باور کرایا کہ بعض حجاج کرام غلاف کعبہ کا کچھ حصّہ کاٹنے اور غلاف کعبہ سے برکت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اُن کا یہ قدم غلط نظریات کا حامل ہے۔ اسی واسطے غلاف کو تین میٹر بلند کر دیا جاتا ہے اور حج سیزن کے بعد اسے اپنی پرانی حالت پر کر دیا جاتا ہے۔ المنصوری کا مزید کہنا تھا کہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس پورے سال غلاف کعبہ کی خصوصی دیکھ بھال کی ذمّے داری انجام دیتا ہے جس کی ہدایت خادم حرمین شریفین کی جانب سے دی گئی ہے۔اور وہ یہ ذمہ داری خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.