Top Rated Posts ....
Search

Asif Zardari Ke Khilaf Karwai Ki Khabar Agayi

Posted By: Akbar on 03-08-2018 | 18:41:45Category: Political Videos, News


زرداری کو اداروں کو کھلا چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔۔ سابق صدر کے خلاف ایسی کارروائی کی خبرآ گئی کہ جس نے پیپلز پارٹی کی صفوں میں کھلبلی مچا دی
کراچی(ویب ڈیسک)سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف 35ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں پانامہ طرز کی جے آئی ٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف

35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میںجے آئی ٹی کوتحقیقاتی ٹیم نے شواہدپیش کردیے،منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کل اسلام آباد روانہ ہوگی،جے آئی ٹی کا اجلاس بھی کل ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ہوگا،جہاں کل سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپورکو بھی طلب کیا گیا ہے،آصف زرداری،فریال تالپورکے پیش ہونے پرجے آئی ٹی ان دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی ،35ارب روپے میں سے 23ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کرلی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام پاناما طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی بھی درخواست کرسکتے ہیں۔ضرور پڑھیں:داڈوچہ ڈیم بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن پنجاب کی بیوکریسی اس میں مداخلت نہ کرے : ملک ریاض کا سپریم کورٹ میں بیانواضح رہے کہ ایف آئی اے اس سے قبل بھی آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس جاری کرچکی ہے لیکن انتخابی مہم کے باعث آصف زرداری اورفریال تالپورکی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی تھی۔دوسری جانب مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدرِپاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ایف آئی اے کی کاروائی کو سیاسی انتقام، جھوٹ کا پلندہ اور بددیانتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن اور جے آئی ٹی کے سربراہ نجف مرزا کو ہٹایا جائے، کیونکہ دونوں افسران پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف ذاتی عناد رکھتے ہیں۔ (ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.