Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ke Name Khasoosi Message Aa Gaya

Posted By: Ahmed on 31-07-2018 | 18:54:24Category: Political Videos, News


متحدہ عرب امارات سے عمران خان کے نام خصوصی پیغام آگیا ، مبارکباد کے علاوہ کیا کچھ کہا گیا ؟ جان کر آپ کا دل خوش ہو جائیگا
اسلام آباد (ویب دیسک) متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔منگل کو متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ بنی گالہ پہنچے، عیسیٰ عبداللہ نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی، یو اے ای کے سفیر نے عمران خان کو

الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، جس کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکواٹرز میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف پاک نیوی کی کاوشوں اور عزم پر روشنی ڈالی۔ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات اپنے بحری روابطﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اپریل 2014 میں دونوں ملکوں کی مشترکہ بحری مشقیں ‘نسل البحر’ کا انعقاد کیا گیا تھا، جو 6 روز تک جاری رہی تھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سعودی سفیر نے ملاقات کی اور سعودی فرمانروا کا پیغام پہنچایا۔ عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی اور عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سعودی فرمانروا کا پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ خطے میں سعودی عرب کا کردار اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.