PTI Keliye Tashweeshnaak Khabar
Posted By: Ahmed on 31-07-2018 | 01:00:53Category: Political Videos, Newsعمران خان کو وزیر اعظم بننے کے لیے مزید کتنے آزاد ا میدواروں کی حمایت درکار ہے؟ پی ٹی آئی قیادت کے لیے تشویشناک خبر آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم بننے کے لیے اتحادیوں کو ساتھ ملانے کے باوجود انہیں مزید 6 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جس کے لیے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کا ایوان 342 ارکان اسمبلی پر مشتمل ہے جس میں 272 جنرل نشستیں ،
60 خواتین کی خصوصی نشستیں اور اقلیتوں کی 10 نشستیں شامل ہیں مگر حکومت بنانے کے لیے کُل جنرل نشستوں 272 کے حساب سے سادہ اکثریت چاہیئے جو 137 کی تعداد بنتی ہے۔عمران خان کے وزیراعظم بننے کے لیے اس وقت بڑا چیلنج جنرل نشستوں پر منتخب 137 ارکان کی سادہ اکثریت حاصل کرنا ہے، چیئرمین تحریک انصاف 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے اب انہیں 4 نشستیں خالی کرنا پڑیں گی۔تحریک انصاف کے طاہر صادق اور غلام سرور خان بھی قومی اسمبلی کی دو دو نشستوں سے کامیاب ہوئے، انہیں بھی ایک ایک نشست چھوڑنا پڑے گی۔سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے جیتے، اگر انہوں نے صوبائی نشت رکھی تو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنا پڑے گی، یوں تحریک انصاف کے پاس 108 کا عدد رہ جائے گا۔تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق کی 4 نشستیں ہیں جس میں سے دو نشستوں پر کامیاب ہونے والے چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک نشست چھوڑنا پڑے گی جس کے بعد پی ٹی آئی کی مجموعی نشستیں 111 ہو جائیں گی اور شیخ رشید کی ایک نشست شامل کرنے سے تعداد 112 ہوجائے گی۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 نشستیں رکھنے والے اتحاد جے ڈی اے، 6 نشستیں رکھنے والی ایم کیو ایم، 4 نشستیں رکھنے والی بلوچستان عوامی پارٹی اور 3 نشستیں رکھنے والی بی این پی مینگل سے رابطے جاری ہیں۔