2...4...Seats Waale Bhi Wazaartein Maangne Lage
Posted By: Abid on 30-07-2018 | 07:29:27Category: Political Videos, Newsدو چار سیٹوں والے بھی وزارتیں مانگنے لگے ، عمران خان حکومت بنا تو لیں گے مگر ۔۔۔۔۔ صف اول کے صحافی نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف سنگل لارجسٹ پارٹی تو بن گئی ہے لیکن حکومت بنانے کے لیے عشق کے مزید امتحانوں سے گزرنا پڑے گا اور یہاں یہ سمجھنا پڑے گا کہ عمران خان روایتی سیاستدان نہیں ہیں ۔ جو کچھ لے دے کر آزاد امیدوار توڑ لیں اور آسانی سے حکومت بنا لیں ۔
نامور تجزیہ کار علی اختر اپنے ایک تجزیہ میں لکھتے ہیں ۔۔۔ جناب جہانگیر ترین بڑی مشکل سے امیدوار اٹھا کر لاتے ہیں اور عمران خان اعلان کر دیتے ہیں کہ وہ نیب زدہ امیدواروں کو کابینہ میں نہیں لے گے، اس قسم کے اعلانات عوامی پذیرائی تو حاصل کر سکتے ہیں لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ پی ٹی آئی کو ابھی تک کہیں مطلوبہ اکثریت نہیں مل سکی ہے ۔ عمران خان نے پیپلز اپرٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کرکے پہلے ہی اپنا ایک راستہ بند کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ کے خلاف ان ناہوں نے الیکشن لڑا ہے اور ان سے ملنے کا کا تو سوال بھی پیدا نہیں ہو سکتا۔ اب رہ گئے آزاد امیدوار۔ ۔۔ ان کی مدد سے صرد وزیر اعظم کا حلف ہی اٹھایا جا سکتا ہے ۔ اور حکومت نہیں چلائی جا سکتی اور ملیں ڈالر کا سوال یہی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بنا تو لے گی مگر چلائے گی کیسے؟ کوئی بھی بل پاس کرانے کے لیے سینیٹ بھی ضروری ہے لیکن پی ٹی آئی کے چند ارکان کی تو آواز ہی وہاں دب جائے گی ۔ اگر پنجاب کی طرف دیکھیں تو تحریک انصاف اکثریت حاصل کرنے کے دعوے کر رہی ہے لیکن ،
اکثریتی ارکان میڈیا کے سامنے پیش نہیں کر سکی ہے ۔ ن لیگ بھی اکثریت حاصل کرنے کے دعوے کر رہی ہے ۔ لیکن ان کی حقیقت اس وقت کھل گئی جب مشاہد حسین نے ق لیگ سے رابطہ کیا اور دلچسپ بات یہ کہ 7 سیٹوں والے پرویز الہی نے وزارت اعلیٰ مانگ لی ۔ ابھی تو کچھ لوگ اس مطالبے پر ہنس رہے ہونگے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو کے دور میں اسی جماعت کے چند ووٹ رکھنے والے منظور وٹو نے نہ صرف وزارت اعلیٰ مانگی تھی بلکہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے تھے ۔(س)