Top Rated Posts ....
Search

Tum Ghalat Karne Ki Chakkar Mein Beauty...

Posted By: Mangu on 30-07-2018 | 07:28:25Category: Political Videos, News


غم غلط کرنے کے چکر میں بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی نوجوان لڑکی گندے دھندے میں پھنس کر کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور اس وقت کس حال میں ہے ؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور صوبائی دارالحکومت پشاور میں مبینہ طور پر آئس نشے کی زیادتی سے جوان سال خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک بے ہوش گیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)پشاور سٹی سرکل شہزادہ فاروق کوکب کے مطابق،

تھانہ یکہ توت کی حدود سہیل آباد کے رہائشی دوست محمد نے بتایا ’’میرا بیٹا آصف پیشے کے لحاظ سے مکینک ہے ، گزشتہ شب آصف نے بتایا کہ میرا ایک دوست گاڑی کے سلسلہ میں گھر آرہا ہے لہٰذا میں اس کے ساتھ بیٹھک میں رات گزاروں گا،کچھ دیر بعد اس کا دوست گاڑی میں آیا جس نے گاڑی گلی میں کھڑی کردی اور اندر چلا گیا”۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح ہمسائیوں نے آواز دی کہ گاڑی سائیڈ پر کردیں راستہ بند ہے، جس پر میرے دوسرے بیٹے نے بیٹھک کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر اس نے پریشان ہوتے ہوئے بیٹھک کا دروازہ توڑ دیا اور جیسے ہی وہ اندر گیا تو وہاں آصف، اس کا دوست اور ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے جس پر ہم نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کردی۔دوست محمد کے مطابق ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے دوران آصف کو بے ہوش جبکہ دیگر دو کو مردہ قرار دے دیا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع کرتے ہوئے آصف کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ایس پی سٹی نے بتایا کہ،

جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت عائشہ دختر مشتاق ساکن تنگی ضلع چارسدہ اور لڑکے کی شناخت عمر سجاد ولد سجاد خان ساکن تنگی حال شاہین مسلم ٹاؤن سے ہوئی ہے جن کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔شہزادہ فاروق کوکب کے مطابق وقوعہ کے بعد جب لڑکی کے بھائی سے رابطہ کیا گیا تو اس نے نعش وصول کرنے سے انکار کردیاجس کے بعد متوفیہ کی والدہ سے رابطہ کیا گیا جس نے تھانے آکر بتایا کہ عائشہ کی 3 سال قبل طلاق ہوئی تھی جس کے بعد وہ اسلام آباد بارہ کہوہ شفٹ ہوگئے لیکن عائشہ ان کے ساتھ نہیں گئی اور اس نے کسی دوسری جگہ پر رہائش اختیار کرلی تاہم وہ ہفتہ ؍ دس دن بعد آتی تھی، عائشہ نے پوچھنے پر بتایا تھا کہ اس نے بیوٹی پارلر شروع کیا ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے آئس نشے کیلئے استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے جس کی بناء پر انہوں نے پوسٹ مارٹم کے دوران یہ سوالات اٹھائے ہیں کہ موت کی اصل وجہ کیا ہے، آئس نشہ کی زیادتی ، زہر یا کچھ اور؟، ڈاکٹروں سے یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی تو نہیں ہوئی، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد عائشہ اور عمر سجاد کے موت کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.