Top Rated Posts ....
Search

Tum 2 Din Ruko Maine Zaroori Baat Karni Hai

Posted By: Abid on 30-07-2018 | 07:25:31Category: Political Videos, News


تم دو دن رکو میں نے ضروری بات کرنی ہے ۔۔۔۔۔ فیصل واوڈا کو عمران خان نے بنی گالہ میں کیوں روک لیا ، انہیں کونسا بڑا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے ؟ بریکنگ نیوز آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو کراچی میں شکست سے دو چار کرنیوالے پاکستان تحریک انصاف فیصل واڈا کو مرکز میں اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ون ٹو ون ملاقات میں انہیں دو دن مزید رک جانے کا مشورہ دیا اور ،

اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی سونامی قومی اسمبلی کے حلقے249میں بھی چل پڑی جس نے خادم اعلیٰ شہباز شریف کو شکست سے دوچار کر دیا،اس حلقے سے فیصل واڈا نے کامیابی حاصل کی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈانے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔عام انتخابات 2018میں کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے 249کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں جن کے مطابق یہاں سے پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈانے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے249کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈانے سا بق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو محض718ووٹوں سے شکست دی ہے،انہوں نے 35 ہزار 344 ووٹ حاصل کئے جبکہ محمد شہباز شریف نے34 ہزار 626 ووٹ لئے۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے پیشکش کی ہے کہ شہباز شریف رونا دھونا چھوڑیں اور میری سیٹ لے لیں خیرات میں دینے کو تیار ہوں کیونکہ سیٹ اہم نہیں ہے ہماری ترجیحات تعلیم اور ہسپتال ہیں عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے لیکن عوام کو یہ ضرور بتائیں گے کہ، وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ حکومت کی خدمت پر 1200ملازمین مامور تھے، اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی اور مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے بلکہ عوام اہم ہیں، شہباز شریف رونا دھونا چھوڑیں اور میری نشست لے لیں میں اپنی نشست خرات میں انہیں دینے کو تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ جب تک دوسری سیاسی جماعتوں کے لوگ منتخب ہوتے رہے تب تک انتخابات اور الیکشن کمیشن ٹھیک تھا لیکن جیسے ہی شفاف الیکشن ہوئے اور عوام نے انہیں مسترد کیا تو شورشرابہ شروع کر دیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری ترجیحات تعلیم، صحت اور عوامی شعور ہیں اور انشاء اللہ عوامی توقعات پر ضرور پورا اتریں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کراچی کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری حکومت سادگی اختیار کرے گی لیکن عوام کو ضرور بتائے گی کہ گزشتہ حکومت کی خدمت پر وزیراعظم ہاؤس میں 1200ملازمین عوام کے ٹیکس کے پیسے سے مامور تھے.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.