Top Rated Posts ....
Search

India Mein Tipu Sultan Ke Daur Ki

Posted By: Abid on 29-07-2018 | 18:48:07Category: Political Videos, News


بھارت میں ٹیپو سلطان کے دور کی ایسی خطرناک چیز کا ذخیرہ برآمد ہو گیا کہ عظیم مسلم فاتح کی دہشت پھر قائم ہو گئی
بنگلور(ویب ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 18 ویں صدی کے میسور کے مسلمان حکمران اور جنگجو ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ریاستی محکمہ آثارقدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرشی جیش واڑانایاکا کے مطابق ضلع شیموگا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران 1000 سے زائد راکٹ اور گولے برآمد ہوئے جو مسلمان جنگجو



ٹیپو سلطان نے جنگوں کیلئے ذخیرہ کر رکھے تھے۔ٹیپوسلطان نے برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کیخلاف کئی جنگیں جیتی ہیں، وہ 1799 میں چوتھی برطانیہ، میسور جنگ میں شہید ہوئے تھے، انہیں مقامی سطح پر راکٹ کی تیاری کا کریڈٹ حاصل ہے۔ راکٹ 23 سے 26 سینٹی میٹر لمبے ہیں جنہیں شیموگا کے عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ علاقہ ٹیپو سلطان کے قلعے کاحصہ رہا ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.