Top Rated Posts ....
Search

Meri Zindagi Ka Raaz Kya...?

Posted By: Akbar on 29-07-2018 | 18:45:31Category: Political Videos, News


میری کامیاب ازدواجی زندگی کا راز کیا ۔۔۔۔؟ اداکار سعود کی اہلیہ جویریہ سعود نے انکشاف کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک ) اداکار سعود کی اہلیہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے قوت برداشت کے ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شوبز سے وابستہ لوگوں کیلئے زیادہ مسائل ہیں کبھی

شوہر ریکارڈنگ پر ہوتا ہے اور کبھی بیوی ریکارڈنگ پر ہوتی ہے اور گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کی ذمے داری پھر کسی ایک کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے قوت برداشت کیساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہےدوسری طرف ایک خبرکے مطابق 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں گلوکار جواد احمد،ابرار الحق،ایوب کھوسو،عباس جعفری اور ساجد حسن جیسے مقبول عام فنکاروں نے حصّہ لیا ماسوائے عباس جعفری کے باقی تمام فنکاروں کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔عام انتخابات میں اس بار بہت سے فنکاروں نے حصہ لیا جن میں گلوکار ابرارالحق،جواد احمد،ساجد حسن،گل رعنا اور ماڈل عباس جعفری شامل ہیں تاہم ان میں سے صرف عباس جعفری کو ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے جنہوں نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 125 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔یاد رہے کہ عباس جعفری پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انڈر 19 بھی کھیلتے رہے لیکن انہوں نے فیشن انڈسٹری میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ اب وہ ریمپ کے بعد سیاسی میدان میں بھی مزید کامیابی حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔فیشن اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے عباس جعفری کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ساجد حسن اور ایوب کھوسو نے پاکستان پیپلز پارٹی اور ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصّہ لیا تھا جبکہ جواد احمد نے اپنی برابری پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑا یہ تمام فنکار بری طرح شکست سے دوچار ہوئے ساجد حسن اور ایوب کھوسو کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے شکست دی ۔ ابرار الحق اور جواد احمد کو مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان فنکاروں کی شکست سے یہ ثابت ہوگیا کہ ہماری عوام اپنے فنکاروں سے پیار تو کرتے ہیں لیکن ان کا سیاست میں آنا پسند نہیں کرتے ۔ماضی میں بھی طارق عزیز کے سوا تمام نامور فنکاروں کو انتخابات میں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.